وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے قریبی ساتھی اور اہم سیاسی شخصیت پراسرار طور پر ہلاک، لاش گاڑی میں لے جاتے ہوئے تین لڑکے پکڑے گئے، سنسنی خیز انکشافات | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے قریبی ساتھی اور اہم سیاسی شخصیت پراسرار طور پر ہلاک، لاش گاڑی میں لے جاتے ہوئے تین لڑکے پکڑے گئے، سنسنی خیز انکشافات


لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے قریبی ساتھی، اہم سیاسی شخصیت، عوامی مسلم لیگ پنجاب کے صدر میاں قدیر پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے، میاں قدیر کی لاش تین لڑکے کار میں لے جارہے تھے کہ پکڑے گئے. میاں قدیر جو کہ ہربنس پورہ کے رہائشی ہیں اپنی بیوی کے ساتھ کار میں رات ساڑھے دس بجے شادی ہال گئے اور انہیں وہاں چھوڑ کر واپس آ گئے، بھاٹی گیٹ پولیس نے رات ایک بجے کے قریب ایک مشتبہ کار کو روکا تو اس میں سے ان کی لاش برآمد ہوئی، اس کار میں موجود لڑکوں شہزاد، رحیم اور احسان نے میاں قدیر

کو اپنا باپ ظاہر کرنے کی کوشش کی، اس کے بعد کہنے لگے کہ سڑک پر حادثہ ہوا ہے ہم انہیں ہسپتال لے کر جا رہے تھے کہ ان کی موت واقع ہو گئی، ان کی موت کے حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ میاں قدیر دو گھنٹے پہلے فوت ہو چکے تھے.

ضرور پڑھیں: بیرون ملک جانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستانیوں کیلئے لاکھوں ملازمتیں، جرمنی کی زبردست پیشکش، پاکستان نے رضا مندی ظاہر کر دی

..

ضرور پڑھیں: ’’میں ن لیگ کا ہوں لیکن عمران خان کے بیان کو اچھا سمجھتا ہوں، بڑے لوگوں کو کیا پتہ غریب۔۔۔! انڈے بیچ کر بچوں کو پڑھانے والے ن لیگی سپورٹر نے کھری کھری سنا دیں

مزید خبریں :