جہانگیر ترین نے تحریک انصاف سے خود کو الگ کرلیا | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

جہانگیر ترین نے تحریک انصاف سے خود کو الگ کرلیا


لاہور(قدرت روزنامہ) جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میرا تحریک انصاف میں اب کوئی عمل دخل نہیں رہا.تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین اپنی نااہلی کے باوجود سیاست میں کافی اثر رسوخ رکھتے ہیں.

ضرور پڑھیں: پاکستانی امریکی جوڑا جس نے نیویارک میں چائے کا ڈھابہ کھول لیا، ان کی پریم کہانی بھی ایسی کہ ہر کسی کا دل لوٹ لیا

وفاق سے لے کر پنجاب تک میں تحریک انصاف کی حکومت بنانے میں جہانگیر ترین کا ایک بڑا کردار ہے بالخصوص آزاد امیدواروں کوتحریک انصاف کا حصہ بنا کر تحریک انصاف کی پوزیشن کو بہتربنانے میں جہانگیر ترین کا کلیدی رول نظر آتا ہے . تاہم یہی وجہ ہے کہ پارٹی کے اکثر اراکین بھی جہانگیر ترین سے نالاں نظر آتے ہیں.پاکستان تحریک انصاف نے جہانگیر ترین کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کی ہمشیرہ کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا .تاہم بہت سے حلقوں میں جہانگیر ترین کے کردار کو لے کر خاصی بے چینی بھی پائی جاتی ہے. کچھ روز قبل عمران خان کے سیاسی استاد سمجھے جانے والے معروف صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے جہانگیر ترین پر سنگین الزامات عائد کئیے.

انکا کہنا تھا کہ جہانگیر بڑا حریص آدمی ہے اقتدار کے معاملے میں وہ وزیراعظم بننا چاہتا تھا، عمران خان کے ہوتے ہوئے تو نہیں بن سکتا تھا لیکن وہ اس کا جانشین ضرور بننا چاہے گا.انکا مزید کہنا تھا کہ یہ بات بھی بالکل ٹھیک ہے کہ وہ اسد عمر کے خلاف ہے .انکا کہنا تھا کہ بس یہی اقتدار کی ہوس پے بہت کم لوگ اس سے بچ پاتے ہیں.تاہم جہانگیر ترین نے اپنے سیاسی کردار کے حوالے سے اہم ترین بیان جاری کر دیا ہے.جہانگیر ترین نے سینئیر اینکر ندیم ملک کو دیتے ہوئے اپنے سیاسی کردار پر بات کی.جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں اب میرا کوئی سیاسی کردار نہیں رہا.                                           

..

ضرور پڑھیں: تیل کی دولت سے مالا مال ملک جہاں 2 وقت کی روٹی بھی میسر نہیں، جو لڑکیاں روزگار کے لئے یہاں سے نکلیں ان کے ساتھ کیا کیا جاتاہے؟ جان کر انسان کی آنکھوں میں آنسو آجائیں

مزید خبریں :