شہبازشریف کوٹ لکھپت جیل کی بیرک نمبر 2 میں منتقل، جیل کے بالکل سامنے پھانسی گھاٹ بھی موجود،جانتے ہیں ماضی میں یہاں کون کون قید رہا؟ | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

شہبازشریف کوٹ لکھپت جیل کی بیرک نمبر 2 میں منتقل، جیل کے بالکل سامنے پھانسی گھاٹ بھی موجود،جانتے ہیں ماضی میں یہاں کون کون قید رہا؟


لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بیرک نمبر دو میں رکھا گیا ہے جبکہ جیل میں سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے.تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کی سیکیورٹی پر پانچ پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو جس بیرک میں رکھا گیاہے اس کا نمبر 2 ہے جبکہ اسی بیرک میں ماضی میں سابقوزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو ، پیپلز پارٹی شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی بھی رہ چکے ہیں.

ضرور پڑھیں: پاکستان پہلے سیکولر ملک بنے پھر مذاکرات، بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی پر پاک فوج کا بھی ردعمل آگیا، جنرل بپن راوت کو کرارار جواب دیتے ہوئے بھارتی سیکولر ازم کا پردہ چاک کر دیا

 

دوسری جانب شہبازشریف کے بالکل ساتھ والی بیرک جس کا نمبر ایک ہے ، اس میں نوازشریف بھی رہ چکے ہیں.شہبازشریف کی بیرک کے عین سامنے پھانسی گھاٹ کا احاطہ ہے جس کے اردگرد چار دیواری موجود ہے.

..

ضرور پڑھیں: حد عبور نہ کرنا ورنہ ۔۔پاک فوج نے کس جماعت کو وارننگ جاری کر دی، بڑا اعلان کر دیا

مزید خبریں :