آپ برا نہ مانئیں تو ایک بات کہوں؟ شیخ رشید کا خاتون اینکر سے سوال | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

آپ برا نہ مانئیں تو ایک بات کہوں؟ شیخ رشید کا خاتون اینکر سے سوال


لاہور (قدرت روزنامہ) کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان کا چند صحافیوں نے انٹرویو کیا تھا جس میں معروف صحافی سعدیہ افضال بھی شامل تھیں.سعدیہ افضال نے وزیر ریلوے شیخ رشید سے سوال کیا کہ پچھلے دنوں ڈالر کی قیمت بڑھی تو خبریں سامنے آئیں کہ وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں وزیر خزانہ اسد عمر اور جہانگیر ترین کے مابین تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد اسد عمر نے استعفے کی پیشکش کی.

ضرور پڑھیں: پاکستانی شہریوں کا اسپین میں چائلڈ پونوگرافی میں ملوث ہونے کا انکشاف

تو اس حوالے سے دو بیانات سامنے آیا آپ اس تمام معاملے میں کس کو ذمہ دار سمجھتے ہیں.اینکر کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر شیخ رشید نے مصومیت سے کہا کہ آپ برا تو نہیں منائیں گی اگر میں ایک بات کہوں تو.اینکر نے جواب دیا کہ نہیں سر آپ پوچھئیے جس پر شیخ رشید نے کہا کہ آپ وزیراعظم کا انٹرویو کرنے گئی تھیں تو یہ سوال ان سے کیوں نہیں پوچھا. خاتون اینکر پہلے تو شیخ رشید کی بات پر ہنس پڑیں اور پھر کہا کہ وزیراعظم سے سوال پوچھا تھا

 

انہوں نے کہا کہ مجھے علم نہیں. واضح رہے وزیراعظم عمران خان کا ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر حیران کن رد عمل سامنے آیا تھا،وزیراعظمعمران خان کا کہنا تھا کہ روپے کی گرتی ہوئی قدر کا میڈیا سے پتہ چلا پہلے بھی ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوا تھا تو میڈیا سے ہی پتہ چلا تھا.وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک نے ہم سے پوچھے بغیر روپے کی قیمت میں کمی کی تاہم اب میکنزم بنا رہے ہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اپنے طور پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ نہ کر سکے. خیال رہے نئی حکومت کے لیے ملک کا معاشی بحران چیلنج بن گیا.ڈالر کی قیمت میں دو بار بہت زیادہ اضافہ ہوا جس سے روپے کی بے قدری ہوئی اور حکومت کے لیے یہ تمام معاملہ پریشانی کا باعث بن گیا. حالات یہاں تک پہنچ گئے کہ ایک بار ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ 11 روپے کا اضافہ ہو گیا

..

ضرور پڑھیں: وزیر اعظم اور طاہر القادری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ،ْ ماڈل کیس پر گفتگو

مزید خبریں :