عدالت نے شہبازشریف کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، جیل بھجوانے کا حکم | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

عدالت نے شہبازشریف کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، جیل بھجوانے کا حکم


لاہور (قدرت روزنامہ)آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل میں احتساب عدالت نے نیب کی شہبازشریف کے مزید جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مستر دکر تے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے .تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے شہبازشریف کو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیاگیا .

ضرور پڑھیں: عدالت نے شہبازشریف کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، جیل بھجوانے کا حکم

نیب نے عدالت سے درخواست کی کہ شہبازشریف سے تفتیش جاری ہے اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے لیکن عدالت نے نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جیل بھجوا دیا ہے . نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں شہبازشریف سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور ابھی تک مکمل نہیں ہوا اس لیے مزید پندرہ روز ہ ریمانڈ دیاجائے .شہبازشریف کے وکیل

نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے اب تک شہبازشریف کا 64 روز کا ریمانڈ حاصل کر لیاہے جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے اور نیب کی جانب سے جو تفتیش کی گئی ہے اس سے متعلق بھی عدالت کو آگاہ نہیں کیا گیا ہے ، نیب کی جانب سے یہ اقدام غیر قانونی ہے .احتساب عدالت نے نیب کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے مختصر فیصلہ سنایا ، جس کے مطابق شہبازشریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے اور انہیں دوبارہ 13دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا .

..

ضرور پڑھیں: ’’ملک کا اصل مسئلہ آبادی کنٹرول کرنا نہیں بلکہ ۔۔۔‘‘ممتاز عالم دین مولانا زاہد الراشدی نے ’’بچے 2 ہی اچھے ‘‘ پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی سوچ میں پڑ جائے گا

مزید خبریں :