انگلینڈ کے معروف کھلاڑی ’ روی بوپارہ “ نے پی ایس ایل سے رخصت ہونے کے بعد پاک فوج اور پولیس کیلئے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

انگلینڈ کے معروف کھلاڑی ’ روی بوپارہ “ نے پی ایس ایل سے رخصت ہونے کے بعد پاک فوج اور پولیس کیلئے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا فائنل میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا اور اس حوالے سے تیاریاں بھی عروج پر ہیں جبکہ اس موقع پر پاک فوج اور سندھ پولیس سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی .تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی تھی جس کے باعث اس کے کھلاڑی بھی اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں جن میں ایک غیر ملکی کھلاڑی ” روی بوپارہ “ بھی شامل ہیں

جنہوں نے اپنے وطن پہنچنے کے بعد پاکستانیوں کیلئے شاندار پیغام جاری کر دیا ہے .

روی بوپارہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان آپ کو خود پر فخر ہو نا چاہیے ، میں ہر سپاہی اور فوجی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہماری حفاظت کی ، اس بار میں مزید لوگوں سے مل سکا ہوں اور جس طرح کی مہمان نواز ی پاکستان میں کی گئی وہ سب سے بہترین میں سے ایک تھی .“

..

مزید خبریں :

Load More