”دو دن ہو گئے ٹکٹ کیلئے کہا ہے لیکن ۔۔۔“سرفراز احمد نے پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹ کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

”دو دن ہو گئے ٹکٹ کیلئے کہا ہے لیکن ۔۔۔“سرفراز احمد نے پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹ کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا


کراچی (قدرت روزنامہ)کرکٹ گھر لوٹ آئی ہے اور پاکستانیوں کی خوشی کاٹھکانہ ہیں جس کے باعث ہر کوئی چاہتا ہے کہ اسے ٹکٹ مل جائے تاہم اب سب تو سٹیڈیم میں میچ نہیں دیکھ سکتے اور کچھ ہی ایسے خوش نصیب ہوں گے جوکہ ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہوں گے .ایسی ہی کشمکش میں قومی ٹیم اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد بھی ہیں جن کے اہل خانہ اور دوست ان سے ٹکٹوں کی فرمائش کر رہے ہیں تاہم انہوں نے اپنی ’ ’ بے بسی “ کا اظہار ایسے انداز میں کر دیا کہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندے بھی ہنسی روکنے میں ناممکن رہے .

گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کپتان سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” دو دن ہو گئے ہیں ٹکٹ کا کہا ہوا ہے لیکن ابھی تک کسی نے یہ نہیں کہا کہ ٹکٹ مل جائے گی ، اب تو بورڈ والے بھی فون نہیں اٹھا رہے ہیں ، ہم پر اتنا پریشر ہے تو پھر ان بیچاروں پر کتنا پریشر ہو گا ، جو ٹکٹ ہمیں ملتی ہے وہ بھی ابھی تک ہمارے منیجر کے پاس نہیں پہنچی ہے ، تو لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ تھوڑا خیال کریں ، مرمائشیں بھی وی وی آئی پی کی آر ہی ہیں .

..

مزید خبریں :

Load More