پی ایس ایل 4 ، امریکی گلوکار پٹ بل نے افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پی ایس ایل 4 ، امریکی گلوکار پٹ بل نے افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی


دبئی(قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز آج سے ہونے جارہا ہے جب کہ افتتاحی تقریب میں جنون گروپ سمیت دیگر فنکار پرفارم کریں گے.پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 45 منٹ پر دبئی میں شروع ہوگی جس میں جنون گروپ، فواد خان اور آئمہ بیگ سمیت دیگر فنکار پرفارم کریں گے.

تقریب میں پرفارم کرنے والے امریکی فنکار پٹ بل نے شرکت سے معذرت کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ رنگا رنگ تقریب کا حصہ بننا چاہتے تھے لیکن چند مسائل کی وجہ سے نہیں آسکتے. افتتاحی تقریب کے بعد ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی. واضح ہو کہ پی ایس ایل 4 میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچز کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گراﺅنڈز کریں گے. ذرائع کے مطابق جن میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے اس میں شارجہ میں 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز، 21 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز، 22 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین شیڈول میچز شامل ہیں جب کہ ان کے علاوہ 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز اور 24 فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹس آن لائن دستیاب ہیں،ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں 4 اور 5 مارچ کو ہونے والے میچز کے ٹکٹس بھی آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہیں ،اس سٹیڈیم میں 4 مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 5 مارچ کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی. یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگا، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی.

..

مزید خبریں :

Load More