پی ایس ایل ، تحریک انصاف کے نغمے گانے کے بعد اب عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کس ٹیم کیلئے نغمہ پیش کردیا؟ سن کر شائقین کر کٹ بھی خوش ہوجائیں گے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پی ایس ایل ، تحریک انصاف کے نغمے گانے کے بعد اب عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کس ٹیم کیلئے نغمہ پیش کردیا؟ سن کر شائقین کر کٹ بھی خوش ہوجائیں گے


ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے تمام فرنچائز جیت کا عزم لیے آج سے میدان میں اتریں گی ایسے میں ٹیم ’ملتان سلطانز‘ کا جوش بڑھانے کے لیے معروف گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی آواز میں ’وقت جنوب‘ نغمہ پیش کیا گیا ہے.’وقت جنوب‘ میں پنجاب کی خاص روایت اور ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے جس کی شان ’ملتان سلطانز‘ کو قرار دیا ہے.

نغمے میں دیکھا جاسکتا ہے بچے، بڑے اور خواتین سب ہی پی ایس ایل 4 کے لیے پُرجوش ہیں.ویڈیو دیکھئے  یاد رہے کہ پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز ملتان سلطانز ہے جو اس کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہوئی.اس ٹیم کی کپتانی کے فرائض شعیب ملک سر انجام دے رہے ہیں اور بوم بوم شاہد آفریدی بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں.پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم فرنچائز کی فروخت کے لیے بڈنگ گزشتہ برس لاہور میں ہوئی تھی جس میں پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کیے تھے.

..

مزید خبریں :

Load More