پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلئے کتنے ہزار تماشائی سٹیڈیم آئے ہیں؟ چیئرمین پی سی بی نے بتادیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلئے کتنے ہزار تماشائی سٹیڈیم آئے ہیں؟ چیئرمین پی سی بی نے بتادیا


کراچی (قدرت روزنامہ)چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل میں حصہ لینے والی دونوں ٹیمیں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز عمدہ ٹیمیں ہیں، جو ٹیم جیتے گی ، وہ ٹرافی لیکر جائیگی، آج پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے 28ہزار لوگ نیشنل سٹیڈیم میں جمع ہیں جبکہ اب تک لاکھوں لوگ یہ میچز دیکھ چکے ہیں. تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے ایک خصوصی دن ہے کہ ہم پی ایس ایل کے فائنل کی میزبانی کے لئے تیار ہیں ، ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو لوگوں کی زندگی میں خوشی اور روشنی لاتاہے ، یہ کرکٹ کا سبق ہے جس کو ہمیں کبھی نہیں بھولناچاہئے ، میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، کور کمانڈر کراچی ، آئی جی سندھ ، کمشنر کراچی اور دیگر انتظامیہ کا شکر گزار ہوں کہ جب ہم نے فیصلہ کیا یہ میچز کراچی میں ہوں تو جس طرح ان کی جانب سے ہماری مدد کی گئی ہے ،

اس کا شکریہ ادا نہیں کرسکتا ،آج پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے 28ہزار لوگ نیشنل سٹیڈیم میں جمع ہیں جبکہ اب تک لاکھوں لوگ یہ میچز دیکھ چکے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم عمرا ن خان کا شکر گزار ہوں کہ ان کی مدد سے پی ایس ایل کے میچز کا پاکستان میں انعقاد ممکن ہوا اور پی ایس ایل کوشاندار کامیابی ملی، پی ایس ایل کے فائنل میں حصہ لینے والی دونوں ٹیمیں عمدہ ہیں، بلاشبہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز عمدہ ٹیمیں ہیں اورجو ٹیم جیتے گی ، وہ ٹرافی لیکر جائیگی . ان کا کہناتھا کہ کراچی کے لوگوں نے جس طرح پی ایس ایل کے میچز کو کامیاب بنایا ہے ، اس پر میں کراچی کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتاہوں.

..

مزید خبریں :

Load More