پی ایس ایل 4 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب نے کرکٹ میلے کویادگار بنادیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پی ایس ایل 4 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب نے کرکٹ میلے کویادگار بنادیا


کراچی (قدرت روزنامہ) پی ایس ایل سیزن 4 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب نے کرکٹ کے میلے کو مزید یادگار بنادیا. پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی.

پی ایس ایل سیزن 4 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب میں گلوکاروں نے اپنی جاندار پرفارمنس پیش کرکے شائقین کرکٹ کے دل موہ لیے. پنجابی بھنگڑا کی پہچان ابرارالحق نے اپنا گانا ’ نچ مجاجن‘ پیش کرکے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کردیا.

 

نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ نے ’دوستی‘ پیش کیا تو شائقین کا جذبہ بڑھ گیا.

 

آئمہ بیگ اور شجاع حیدر نے ڈسکو دیوانے گا کر نازیہ حسن اور زوہیب حسن کی یادیں تازہ کردیں.

 

اداکار و گلوکار فواد خان نے پی ایس ایل کا اینتھم گا یا تو سٹیڈیم میں موجود حاضرین اپنی نشستوں سے اٹھ کر جھومتے نظر آئے.

 

فواد خان کی پرفارمنس کے اختتام پر لالی ووڈ فلم ’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی کاسٹ بھی سٹیج پر آئی .

 

ان کے ساتھ سپین سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل فٹبال سٹار کارلوس پیول بھی سٹیج پر آئے اور انہوں نے پاکستان کے بارے میں انتہائی مثبت خیالات کا اظہار کیا.

 

سٹیج پر لیجنڈری جنون گروپ نے اپنی پرفارمنس پیش کی تو پیروجواں تھرکنے لگے. علی عظمت اور سلمان حسن نے نوجوانوں کو اقبال کی خودی کا پیغام دیاتو سٹیڈیم میں ’دل دل پاکستان جاں جاں پاکستان ‘کی آواز گونجنے لگی.

..

مزید خبریں :

Load More