سانحہ کرائسٹ چرچ : پاکستانی ہیرو نعیم راشد کو تو قومی ایوارڈ دیا جائے گا ، مگر ان کی والدہ کیلئے حکومت نے کیا شانداراعلان کردیا ؟ پوری دنیا عش عش کرا ٹھی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سانحہ کرائسٹ چرچ : پاکستانی ہیرو نعیم راشد کو تو قومی ایوارڈ دیا جائے گا ، مگر ان کی والدہ کیلئے حکومت نے کیا شانداراعلان کردیا ؟ پوری دنیا عش عش کرا ٹھی


اسلام آبا(قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد حملے میں شہید ہونے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کی والدہ کو نیوزی لینڈ کا ویزا جاری کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق نعیم راشد شہید کی والدہ کا نیوزی لینڈ کا ویزا جاری کر دیا گیا ہے، شہید کی والدہ نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کریں گی، نعیم راشد کی والدہ نے نیوزی لینڈ جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس پر وزارتِ خارجہ کی جانب سے انھیں نیوزی لینڈ کا ویزا جاری کیا گیا، دریں اثنا، وزارتِ خارجہ میں سانحہ نیوزی لینڈ کے حوالے سے کرائسس مینجمنٹ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شہدا کے لواحقین کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، شاہ محمود نے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے کے لیے سیل قائم کیا گیا ہے، سانحے کے باقی شہدا کے لواحقین کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں، واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ میں حملے کے سوگ میں پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ کل قومی پرچم سرنگوں کیا جائے گا اور ملک بھر میں یومِ سوگ منایا جائے گا. پاکستان نے سانحے پر احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے، میتوں کی حوالگی کا عمل کل سے شروع ہوگا، 6 خاندان اپنے افراد کی تدفین وہیں کرائسٹ چرچ میں کرنا چاہتے ہیں جب کہ 3 خاندانوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کو پاکستان میں دفن کرنا چاہتے ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر بھی آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نعیم راشد کے ہمت اورحوصلے پرقومی ایوارڈ دیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نعیم راشد کے لیے قومی ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میاں نعیم راشد پرپاکستان کو فخر ہے، اور اب یہ خبر بھی آئی ہے ،

.

.

مزید خبریں :

Load More