امریکہ عافیہ کو بس اس ایک شرط پر رہا کرے گا کہ وہ ۔۔۔! عافیہ صدیقی کی رہائی کی شرط بالآخر سامنے آگئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

امریکہ عافیہ کو بس اس ایک شرط پر رہا کرے گا کہ وہ ۔۔۔! عافیہ صدیقی کی رہائی کی شرط بالآخر سامنے آگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکا نے بڑی شرط عائد کردی، عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ امریکا کا مطالبہ ہے کہ عافیہ کو پاکستان کے حوالے اس شرط پر کیا جائے گا کہ وہ پاکستان میں اپنی بقیہ سزا پوری کریں. تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ کیا گیا ہے.

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا عافیہ صدیقی کو رہا کرنے کیلئے تیار ہے، تاہم اس کیلئے بڑی شرط بھی عائد کی ہے. عامر لیاقت حسین کا دعویٰ ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ عافیہ صدیقی کو مکمل طور پر رہائی نہ ملے.عافیہ صدیقی کو پاکستان کے حوالے اسے شرط پر کیا جائے جب پاکستان کی حکومت عافیہ کو اپنے ہاں میں جیل کی سزا مکمل کروائے.عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کوشش ہے کہ امریکا اپنی اس شرط سے پیچھے ہٹ جائے. واضح رہے کہ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکہ کو قیدیوں کی فہرست دی گئی ہے جب کہ امریکہ بھی کچھ قیدیوں کی رہائی پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے.مذکورہ فہرست میں عافیہ صدیقی کا نام پہلے دس قیدیوں میں شامل ہے.اعلی ترین سفارتی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے پاکستان نے کوششیں تیز کر دی ہیں. تاہم سفارتی ذرائع نے یہ بتانے سے گریز کیا ہے کہ عافیہ صدیقی کو کب تک رہائی ملے گی اور وہ کب تک پاکستان آئیں گی.پاکستان پہلے ہی عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوششیں کر رہا تھا اور اب طالبان کی طرف سے بھی مذاکرات میں عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس بات کی امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ عافیہ صدیقی جلد ہی پاکستان میں ہوں گی کیونکہ امریکہ نے بھی طالبان سے قیدیوں کے ناموں کی لسٹ وصول کر لی ہے اور وہ اس پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے. خیال رہے گذشتہ سال نومبر میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہیوسٹن میں پاکستانی سفارتی عملے سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے عمران خان کے نام پیغام بھی بھجوایا ہے. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی ہے وہ ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں. اپنے خط میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے عافیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ امریکا میں میری سزا غیر قانونی ہے میں قید سے باہر نکلنا چاہتی ہوں..عافیہ صدیقی کو جیسے ہی علم ہوا کہ عمران خانوزیر اعظم بن گئے ہیں تو انہوں نے عمران خان کے نام پیغام بھیجا تھا.ان کی بہن نے بتایا تھا کہ تب میں دفتر خارجہ بھی گئی لیکن وہاں ملاقات نہ ہو سکی.

..

مزید خبریں :

Load More