بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو بھارت کس طرح پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے ؟ دنگ کر ڈالنے والی خبر - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو بھارت کس طرح پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے ؟ دنگ کر ڈالنے والی خبر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو بھارت پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے. چین سے دو ارب ڈالرز کے حصول کے لئے بات چیت جاری ہے.

اسلام آباد میں کھلی کچہری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کسی ملک کو ادھار تیل نہیں دیتا، زرمبالہ کے ذخائر میں اضافے کے لیے دوست ملک چین سے 2 ارب ڈالرز جلد مل جائیں گے. اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان میں معاہدے کا امکان ہے. ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے متعلق ان سے منسوب عوام کی چیخیں نکالنے کا بیان جھوٹ اور من گھڑت ہے. وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ مشکل وقت ضرور ہے لیکن عوام کی چیخیں بالکل نہیں نکلیں گی. میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ انسان غلطی کرتا ہے اور میں بھی غلطی کرتا ہوں، ایک بڑے اخبار نے میرے حوالے سے بیان جاری کیا کہ مہنگائی بڑے گی اور عوام کی چیخیں نکل جائیں گی، میں نے یہ الفاظ نہیں کہے، اگر ایک سال میں بجلی اور گیس میں 600 ارب روپے کا خسارہ کریں تو خسارے کی رقم آصف زرداری یا میاں نواز شریف کے اکاؤنٹس سے آئے گا، مہنگائی ہے اور لوگ مشکل میں ہیں، مشکل وقت ضرور ہے لیکن عوام کی چیخیں بالکل نہیں نکلیں گی.اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہم سے کہا کہ مشکل اقدامات کریں، ہم نے اقدامات کیے ہیں، ہم آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، آئی ایم ایف کے لوگ اس ماہ پاکستان آرہے ہیں، میں بھی آئندہ ماہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنے جارہا ہوں. وزیر خزانہ نے کہا کہ بھارت نے بہت کوشش کی تھی کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل جائے لیکن ایسا نہیں ہوسکا، پاک بھارت کشیدگی کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 80 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، سی پیک پروجیکٹس میں سے ایک روپیہ بھی کم نہیں کیا جارہا ہے. وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو بھارت پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے. چین سے دو ارب ڈالرز کے حصول کے لئے بات چیت جاری ہے.

..

مزید خبریں :

Load More