عمران خان زندہ باد پاکستان پائندہ باد : پیلی ٹیکسی اور لیپ ٹاپ کیا چیز ہیں ؟ وزیراعظم نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اور شاندار منصوبہ شروع کر ڈالا ، مزید تفصیلات اس خبر میں - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

عمران خان زندہ باد پاکستان پائندہ باد : پیلی ٹیکسی اور لیپ ٹاپ کیا چیز ہیں ؟ وزیراعظم نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اور شاندار منصوبہ شروع کر ڈالا ، مزید تفصیلات اس خبر میں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے “کامیاب جوان” پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے 10 لاکھ نوجوانوں کو خود مختار اور بااختیار بنانے میں مدد ملے گی.اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں کامیاب جوان پروگرام کے لئے 200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا.

سٹیٹ بینک کی معاونت سے مائیکرو اینڈ سمال فنانسنگ کی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی منظوری ملتے ہی پروگرام باقاعدہ شروع کیا جائے گا جس کے ذریعے منصوبے سے دس لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی.وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں تیار رہیں حکومت زبردست پیکج لا رہی ہے اور نوجوانوں کو کامیاب دیکھنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں. عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کی فراہمی کا مرحلہ فوری شروع ہو رہا ہے، نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے.

..

مزید خبریں :

Load More