سعودی شاہی خاندان نے نواز شریف اور شریف خاندان کی پشت پناہی دراصل کیوں چھوڑی ؟ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے دو روز قبل دھماکہ خیز انکشاف - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سعودی شاہی خاندان نے نواز شریف اور شریف خاندان کی پشت پناہی دراصل کیوں چھوڑی ؟ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے دو روز قبل دھماکہ خیز انکشاف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شا ہی خاندان نے نواز شریف کی پشت پناہی کیوں چھوڑ دی، بڑی وجہ سامنے آ گئی. پاکستان کے نامور صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ یمن جنگ میں معاونت سے انکار نواز شریف اور سعودی شاہی خاندان میں دوری کی وجہ بنا.

نامور صحافی نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب نے یمن جنگ مدد چاہی مگر نواز شریف نے مدد کرنے سے انکار کیا . جس پر شاہی خاندان مایوس ہوا.تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور سعودی شاہی خاندان میں ذاتی تعلقات تھے تاہم یک دم سعودی شاہی خاندان نے نواز شریف سے کنارہ کشی اختیار کر لی.تفصیلات کے مطابق اس کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار عارف نظامی کا کہنا تھا کہ یمن جنگ کے معاملے پر سعودی عرب نے نواز شریف سے مدد چاہی .سعودی حکام کا خیال تھا کہ ہم نے نواز شریف کے لیے اتنا کچھ کیا ہے تو وہ بھی اس جنگ میں ہماری مدد کریں گے تاہم جب نواز شریف سے بات ہوئی تو نواز شریف نے حامی تو بھر لی لیکن انہوں نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر کسی بھی قسم کے عہد کا کہا.جب واپسی پر انکو آرمی کی جانب سے بریفنگ دی گئی تو اس وقت کے آرمی چیف راحیل شریف نے بھی فوج بھیجنے کی حمایت کی تاہم پارلیمنٹ کی جانب سے اسکے خلاف قراداد نے سب کچھ کھٹائی میں ڈال دیا جس پر نواز شریف نے شاہی خاندان سے معذرت کر لی جس کی امید نہیں کی جا رہی تھی.اس پر شاہی خاندان نے نواز شریف سے دوری کر لی اور یہی وجہ ہے نواز شریف پر مشکل ترین حالات آنے کے باوجود سعودی شاہی خاندان نے کسی قسم کی مداخلت نہیں کی.

..

مزید خبریں :

Load More