پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثے لیکن ایسے پاکستانیوں کی تعداد کتنی ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثے لیکن ایسے پاکستانیوں کی تعداد کتنی ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک غیر ظاہر شُدہ اثاثے رکھنے والے ایک لاکھ 52 ہزار 201 پاکستانیوں کا سراغ لگا لیا ہے.ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت فسکل پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان نے فسکل پالیسی بورڈ کو سوئٹزر لینڈ کے ساتھ دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے معاہدے کی توثیق اور ایف بی آر کی ٹرانسفارمیشن پلان کے مسودے کے حوالے سے بریفنگ دی.

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ بیرون ممالک غیر ظاہر شُدہ اثاثے رکھنے والے ایک لاکھ 52 ہزار 201 پاکستانیوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے، اور بیرونِ ممالک پاکستانیوں کی 4 ہزار 691 غیر ظاہر شُدہ جائیدادوں کا بھی پتہ چل گیا ہے. جہانزیب خان کے مطابق 6 ہزار 451 امیر ترین لوگوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں، جب کہ ایف بی آر کے افسران کی دیانتداری اور قابلیت جانچنے کے لئے ایف بی آر میں انٹیگریٹی یونٹ قائم کردیا گیا ہے. فسکل پالیسی بورڈ نے فیصلہ کیا کہ اب سہہ ماہی بنیادوں پر اجلاس بلایا جائے گا جب کہ اگلا اجلاس مارچ میں ہوگا.

..

مزید خبریں :

راز

راز

(12:34) فروري 20, 2019
Load More