سعودی ولی عہد اور ان کے وفد میں شامل افراد کی سیکیورٹی کیلئے چار سطح پر مشتمل سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سعودی ولی عہد اور ان کے وفد میں شامل افراد کی سیکیورٹی کیلئے چار سطح پر مشتمل سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت پاکستان نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دیدی .سعودی ولی عہد وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر ہفتہ کے روز اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پر اتریں گے جہاں سے انہیں وزیر اعظم ہائوس لے جایا جائے گا.

بی بی سی کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ شہزادہ محمد بن سلمان اور ان کے وفد میں شامل افراد کی سکیورٹی کے لیے چار سطح پر مشتمل سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے.پہلا حصار اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا ہوگا جبکہ دوسرا حصار رینجرز اور تیسرا حصار فوج کے جوانوں اور چوتھا حصار ولی عہد محمد بن سلمان کی شاہی سیکیورٹی گارڈز کا ہوگا. وزارت داخلہ کے اہلکار کے مطابق سعودی ولی عہد کی سیکیورٹی کے لیے تین ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے.اہلکار کے مطابق محمد بن سلمان وزیر اعظم ہائوس میں قیام کریں گے جبکہ ان کے وفد میں شامل اہم شخصیات کو پنجاب ہاس میں ٹھہرایا جائے گا. اس کے علاوہ وفد میں شامل دیگر افراد کو اسلام آباد میں واقع دونوں فائیو سٹار ہوٹلز میں ٹھہرایا جائے گا اور اس ضمن میں ان ہوٹلوں میں زیادہ تر کمرے بک کرلیے گئے ہیں. وزارت داخلہ کے اہلکار کے مطابق سعودی ولی عہد کے وفد کے ارکان کی تعداد ایک ہزار کے لگ بھگ ہے.پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے پہلے ان کے زیر استعمال دس سے زائد بلٹ پروف گاڑیاں بھی اسلام آباد میں پہنچا دی گئی ہیں جبکہ ان کی سیکیورٹی پر تعینات ایک سو سے زائد گارڈز بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں.سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر ممکنہ طور پر وزیر اعظم کی طرف سے ان کی گاڑی خود چلانے کے بارے میں وزارت داخلہ کے اہلکار کا کہنا تھا کہ ایسا کرنا وزیر اعظم پر ہی منحصر ہوگا. اہلکار کے مطابق اس کے علاوہ شہزادہ محمد بن سلمان کی ورزش کا سامان بھی پاکستان میں پہنچا دیا گیا ہے جسے اہلکار کے بقول وزیر اعظم ہائوس پہنچا دیا گیا ہے. وفاقی ترقیاتی ادارے یعنی سی ڈی اے کے ایک اہلکار کے مطابق وزیر اعظم ہائوس میں تزین آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جہاں پر محمد بن سلمان قیام کریں گے.

..

مزید خبریں :

Load More