وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی کو آج پھر وزیراعظم ہاؤس میں تبدیل کر دیا گیا ہے جتنی گاڑیاں بیچی گئیں اس سے کہیں زیادہ رینٹ ادا کردیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی کو آج پھر وزیراعظم ہاؤس میں تبدیل کر دیا گیا ہے جتنی گاڑیاں بیچی گئیں اس سے کہیں زیادہ رینٹ ادا کردیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کا کہنا ہے کہ سعودی شہزادے کی آمد پر وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی کو پھر سے وزیراعظمہاؤس میں تبدیل کر دیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ نیازی رینٹل سروس سے تین دن کا رینٹل بل ادا کیا ہے.

جتنے کی گاڑیاں فروخت کی گئیں اس سے ڈبل قیمت ادا کی گئی ہے. امیر مقام کے اس بیان نے نئی چہ مگوئیوں کا آغاز کر دیا ہے. گذشتہ روز موصول ہونے والی خبر کے مطابق سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کے پیش نظر ان کے لیے 300 پراڈو گاڑیوں کا انتظام مکمل کر لیا گیا اور یہ گاڑیاں سعودی عرب سے منگوائی گئی ہیں. اس حوالے سے ناقدین نے اپنی توپوں کا رخ حکومت کی جانب موڑ لیا ہے. ناقدین کا کہنا ہے کہ جب حکومت نے کفایت شعاری اور سادگی مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیاں نیلام کی تھیں تب حکومت کو سوچنا چاہئیے تھاکہسعودی ولی عہد جیسے شاہی مہمان کس میں سفر کیا کریں گے لیکن حکومت کی ناقص پالیسیوں اور نا تجربہ کاری کی وجہ سے ہی حکومت کو نقصان اُٹھانا پڑے گا. حکومت نے نیلامی کے اتنے پیسے حاصل نہیں کیے ہوں گے جتنے انہیں گاڑیوں کے کرایوں کی مد میں دینا پڑیں گے. سعودی ولی عہد کی آمد کے پیش نظروزیراعظم ہاؤس میں بھی انتظامات کر لیے گئے ہیں جس کے تحت وزیراعظم ہاؤس عارضی طور پر ہی سہی ایک مرتبہ پھر سے آباد ہونے جا رہا ہے. سعودی ولی عہد کے ساتھ 130 شاہی گارڈز بھی ساتھ ہوں گے. جو ممکنہ طور پر ان کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں ہی قیام کریں گے. شاہی مہمان کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا. ذرایع کا کہنا ہے کہ سلامی کے لیے جے ایف 17 تھنڈر طیارے فلائی پاسٹ پیش کریں گے. جبکہ وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم ہاؤس کیمپ آفس میں ون آن ون ملاقات بھی ہو گی.

..

مزید خبریں :

راز

راز

(12:34) فروري 20, 2019
Load More