”میری بیوی مجھ سےجھگڑ پڑی کہ گاڑی اورگھر لیکر کیوں نہیں دیا؟“سینیٹر مصدق ملک کا نجی نیوز چینل سے گلہ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

”میری بیوی مجھ سےجھگڑ پڑی کہ گاڑی اورگھر لیکر کیوں نہیں دیا؟“سینیٹر مصدق ملک کا نجی نیوز چینل سے گلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ ہم سیاستدان ہیں اور ہم پر روز لعن طعن ہوتی ہے ، مجھے اس بات کا بڑا دکھ ہواہے کہ نجی چینل پر جو بات کی گئی ہے وہ بغیر تحقیق کے تھی ،اس خبر پر میری بیگم سے کامجھ سے جھگڑا ہوگیا ، اس نے مجھ کہا کہ اگر تمہار ے پاس 20ملین ڈالر تھے تو مجھے گاڑی اورگھر لیکر کیوں نہیں دیا؟دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ن پر پانچ سال میں 28ارب قرض لینے کاالزام ہے لیکن اس میں ہم نے گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی اور دیگر بہت سے منصوبے بھی لگائے . ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پانچ سال میں گیارہ ارب ڈالر کا قرضہ لیاہے ، اس لئے دیکھا جا سکتاہے کہ کون زیادہ قرض لیکر ملک کومقروض کررہاہے .

انہوں نے کہا کہ ہم سیاستدان ہیں اور ہم پر روز لعن طعن ہوتی ہے ، مجھے اس بات کا بڑا دکھ ہواہے کہ نجی نیوز چینل پر جو بات کی گئی ہے وہ بغیر تحقیق کے تھی ،اس خبر پر میری بیگم سے کامجھ سے جھگڑا ہوگیا ، اس نے مجھ کہا کہ اگر تمہار ے پاس 20ملین ڈالر تھے تو مجھے گاڑی اورگھر لیکر کیوں نہیں دیا؟ انہوں نے کہا کہ ہم سے سیاسی طور پر بڑی کوتاہیاں ہوئی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم موجودہ حکومت پر تنقید نہ کریں، ہم نے بجلی پیدا کی جس کی وجہ سے گرمیوں میں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی اور اب سردیوں میں بھی لوڈ شیڈنگ ہونا حکومت کی کوتاہی ہے .

..

مزید خبریں :

Load More