پی پی کا وزیراعظم کا نام ای سی ایل پر ڈلوانے کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پی پی کا وزیراعظم کا نام ای سی ایل پر ڈلوانے کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ ای سی ایل پر ہیں، جس پر پیپلزپارٹی کی جوابی حکمت عملی سامنے آگئی. پی پی پی نے وزیراعظم سمیت اہم حکومتی شخصیات کے نام ای سی ایل پر ڈلوانے کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا.

دنیا نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی وزارت داخلہ کو یاد دہانی کیلئے دوبارہ خط لکھ دیا. ایک ہفتہ انتظار کے بعد پی پی پی حکومتی شخصیات کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی. پی پی وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ، وفاقی وزرا پرویز خٹک، فہمیدہ مرزا، خالد مقبول صدیقی، پنجاب کے وزیر علیم خان اور جہانگیر ترین کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا مطالبہ کر چکی ہے.

..

مزید خبریں :

Load More