ہم نے کرپشن فری حکومت کا وعدہ پورا کیا ٗ قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہو گا ٗ وزیر اطلاعات - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ہم نے کرپشن فری حکومت کا وعدہ پورا کیا ٗ قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہو گا ٗ وزیر اطلاعات


زر داری اور شریف خاندان نے کاغذوں میں کمپنیاں بنائیں ٗ مافیا چاہتاہے ان کی لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے عوام سڑکوں پر آئیں ٗ عمران خان کسی کے دباؤ میں نہیں آئے ٗ حکومت احتساب پر کسی قسم کی سودے بازی کیلئے تیار نہیں ٗ پانچ سال میں ایک کروڑ سے زائد نوکریاں دینگے ٗ غریب کے حقوق کا تحفظ کرینگے، امیر غریب کا فرق ختم کرینگے ٗ حوالہ ہنڈی کے ذریعے بھیجی گئی رقوم سے پاکستان کو فائدہ نہیں ہوتا ٗ اوورسیز پاکستانی بینکوں کے ذریعے پیسہ پاکستان بھیجیں ٗ2018پاکستان کی سیاسی تکمیل اور2019معاشی تکمیل کا سال ہو گا ٗچوہدری فواد حسین کا خطاب

منگلا(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ ہم نے کرپشن فری حکومت کا وعدہ پورا کیا ہے ٗ قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہو گا ٗزر داری اور شریف خاندان نے کاغذوں میں کمپنیاں بنائیں ٗ مافیا چاہتاہے ان کی لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے عوام سڑکوں پر آئیں ٗ عمران خان کسی کے دباؤ میں نہیں آئے ٗ حکومت احتساب پر کسی قسم کی سودے بازی کیلئے تیار نہیں ٗ پانچ سال میں ایک کروڑ سے زائد نوکریاں دینگے ٗ غریب کے حقوق کا تحفظ کرینگے، امیر غریب کا فرق ختم کرینگے ٗ حوالہ ہنڈی کے ذریعے بھیجی گئی رقوم سے پاکستان کو فائدہ نہیں ہوتا ٗ اوورسیز پاکستانی بینکوں کے ذریعے پیسہ پاکستان بھیجیں ٗ2018پاکستان کی سیاسی تکمیل اور2019معاشی تکمیل کا سال ہو گا. ہفتہ کو وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منگلا کا علاقہ اوورسیز پاکستانیوں کا گڑھ ہے.

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ سمندر پار پاکستانی کثیر زر مبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں.چوہدری فواد حسین نے کہاکہ جہلم کے عوام نے انتخابات میں مافیا کو شکست دی.وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں ناقابل یقین تبدیلی آئی.وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ پاکستان میں دو خاندانوں کا مافیا بیٹھا ہوا تھا.وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ شریف خاندان نے بیرون ملک کاغذوں میں کمپنیاں بنائیں، کمیشن کھایا.وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ آصف زرداری نے بھی کمیشن کھانے کیلئے کاغذوں میں کمپنیاں بنائیں.وزیر اطلاعات نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی اپیل کے باوجود کارکن نواز شریف کیلئے جیل نہیں پہنچے.وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ مافیا چاہتا ہے کہ ان کی لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے عوام سڑکوں پر آئیں.وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان اس لئے وزیراعظم نہیں بنے کہ وہ ان سے سمجھوتہ کر لیں.وزیراطلاعات نے کہاکہ عمران خان کسی کے دباؤ میں نہیں آئے.وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ حکومت احتساب پر کسی قسم کی سودے بازی کیلئے تیار نہیں.وزیر اطلاعات نے کہاکہ قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہو گا.وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ ہم نے کرپشن فری حکومت کا وعدہ پورا کیا ہے.وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کا وعدہ بھی تکمیل کی جانب گامزن ہے.وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ ہم قرضے نہیں تجارت بڑھانا چاہتے ہیں.وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ دسمبر میں برآمدات میں 4.68فیصد اضافہ اور درآمدات میں 8فیصد کمی ہوئی.وزیر اطلاعات نے کہاکہ پانچ سال میں ایک کروڑ سے زائد نوکریاں دینگے.وزیر اطلاعات نے کہاکہ قبضہ مافیا سے ہزاروں کنال اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے.وزیر اطلاعات نے کہاکہ غریب کے حقوق کا تحفظ کرینگے، امیر غریب کا فرق ختم کرینگے.وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ حوالہ ہنڈی کے ذریعے بھیجی گئی رقوم سے پاکستان کو فائدہ نہیں ہوتا.وزیر اطلاعات نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی بینکوں کے ذریعے پیسہ پاکستان بھیجیں ٗ2018پاکستان کی سیاسی تکمیل اور2019معاشی تکمیل کا سال ہو گا.

..

مزید خبریں :

Load More