بڑے بھائی کی صحت کی خرابی ،شہباز شریف نے عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بڑے بھائی کی صحت کی خرابی ،شہباز شریف نے عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ محمد نواز شریف کی صحت کے مسائل بڑھے تو اس کے ذمہ دار عمران نیازی اور پنجاب حکومت ہوں گے.ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کی خرابی کی اطلاع پوری قوم کے لیے فکرمندی کا باعث ہے، 3 بار پاکستان کے وزیراعظم اور ملک کی بے مثال خدمت کرنے والے ایک دیانت دار اور محب وطن شخص کے ساتھ یہ ناروا سلوک سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے.

شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے ذاتی معالجین کو بلاتاخیر جیل میں رسائی دے کر قانونی تقاضے پورے کیے جائیں، خدانخواستہ قائد محمد نواز شریف کی صحت کے مسائل بڑھے تو اس کے ذمہ دار عمران نیازی اور پنجاب حکومت ہوگی.

..

مزید خبریں :

Load More