سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل کی عادت پڑ گئی گھر سے کھانا آنے کے باوجود جیل کچن سے کیا چیز منگوا کر کھاتے ہیں؟ ایسا حیران کن انکشاف کہ ن لیگی بھی حیران رہ جائینگے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل کی عادت پڑ گئی گھر سے کھانا آنے کے باوجود جیل کچن سے کیا چیز منگوا کر کھاتے ہیں؟ ایسا حیران کن انکشاف کہ ن لیگی بھی حیران رہ جائینگے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نواز شریف کو جیل کی روٹی بھا گئی، گھر سے کھانا آنے کے باوجود روٹی جیل کے تندور سے منگوا کر کھاتے ہیں. مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جیل کی روٹی سابق وزیراعظم نواز شریف کےمن کو بھاگئی ہے ،سالن گھر سے آنے کے باوجود جیل کے کچن کی روٹی منگوا کر کھاتے ہیں.

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف گھر سے صرف دوپہر کا کھانا، صبح کے ناشتہ میں انڈہ، بریڈ اور رات کے کھانے کیلئے سالن گھر سے منگواتے ہیں جبکہ روٹیاں جیل کے کچن سے منگواتےہیں. سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات ختم ہونے کےبعد جیل کا کچن دیکھنے کی بھی فرمائش کی جس پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے نواز شریف کو کچن بھی دکھایا. ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بھی نواز شریف جیل کی روٹیاں منگواکر کھاتے تھے.

..

مزید خبریں :

Load More