ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود نیب کو مطلوب اہم ترین پی ٹی آئی رہنما ملک سے باہر کیسے چلا گیا؟یہ کون ہیں اور کیسے باہر روانگی کیلئے راہ ہموارکی گئی؟ سنسنی خیز انکشافات، نیا پنڈورا باکس کھل گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود نیب کو مطلوب اہم ترین پی ٹی آئی رہنما ملک سے باہر کیسے چلا گیا؟یہ کون ہیں اور کیسے باہر روانگی کیلئے راہ ہموارکی گئی؟ سنسنی خیز انکشافات، نیا پنڈورا باکس کھل گیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیب کو مختلف مقدمات میں مطلوب پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی ملک سے باہر چلے گئے. قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لیاقت جتوئی کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں بھی شامل ہے تاہم لیاقت جتوئی نے اپنی حکومت کو ملک سے باہر جانے کیلئے ون ٹائم پرمیشن کی درخواست دی تھی جس پر وزارت داخلہ نے درخواست موصول ہونیوالے دن ہی لیاقت جتوئی کو ملک سےباہر جانے کی اجازت دیدی تھی اور لیاقت جتوئی اسی دن ملک سے باہر چلے گئے.

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے ون ٹائم پرمیشن کی درخواستمنظور کرنے کے لیے نیب کو اعتماد میں نہیں لیا، جبکہ نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب نے لیاقت جتوئی کو ملک سے باہر جانےکی اجازت نہیں دی .خیال رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی اسی دن لیاقت جتوئی ملک سے باہر چلے گئے تھے.

..

مزید خبریں :

Load More