آرمی چیف بھی معیشت کو بہتر کرنے پر عمران خان اور اسد عمر سے خوش - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

آرمی چیف بھی معیشت کو بہتر کرنے پر عمران خان اور اسد عمر سے خوش


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ مخالفین کی جانب سے یہ افواہ اڑائی گئی تھی کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے معیشت کا برا حال کر دیا ہے لیکن ابھی ایک ہفتہ قبل ہی آرمی چیف نے ایک سیمینار میں کہا ہے کہ حکومت ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے اور ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے تو فوج اس کے ساتھ ہے. آرمی چیف نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر نے بہترین کام کیا ہے.

ملک کو جو مالی طور پر امداد چاہئیے تھی اس کے لیے عمران خان اور اسد عمر نے بہترین کوشش کی ہے. واضح رہے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بغیر اپنے مالی بحران پر قابو پاسکتا ہے اور آئی ایم ایف سے قرض کے لئے رجوع کئے بغیر بھی اپنی معیشت کو بہتر بناسکتا ہے. انہوں نے جمعہ کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سعودی عرب سے غیر مشروط اور کم ترین سود کی شرح 3 فیصد پر مالیاتی پیکج حاصل کر رہی ہے. انہوں نے ملک میں افراط زر کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کم آمدنی والے افراد کے لئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہنہیں کرے گی.وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر میں ملک کی برآمدات کے حجم میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، تاہم پاکستان کے دسمبر میں زرمبادلہ کے ذخائر 7.2 ارب ڈالر رہے جوہمارے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لئے کافی نہیں ہیں .

..

مزید خبریں :

Load More