حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے مزید منصوبے شروع کرنے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے مزید منصوبے شروع کرنے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریبوںاور پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود پر توجہ مر کوز کئے ہوئے ہے . اور شیلٹر ہومز اور نیا پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی جیسے منصوبوں کے ذریعے غریبوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے .

انہوں نے جمعہ کو نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں، ملک ترقی اور خوشحالی کی درست سمت میں گامزن ہو گیا ہے . انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئی تواس وقت ملک کی معیشت کو سنبھالنے کے علاوہ ادئیگیوں کے توازن کا سب سے بڑا چیلنج درپیش تھا. انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم لیگ ( ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے گذشتہ ادوار حکومت میں قومی دولت کو بری طرح لوٹا اور منی لانڈرنگ کے نیٹ ورکس کے ذریعے لوٹی رقم بیرونی ممالک میں منتقل کی . .ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں لٹیروں کے لئے کوئی قومی مصالحت آرڈیننس (این آر او) نہیں ہے اور ملکی دولت لوٹنے والوں کو اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتنا ہو گا ایک اور سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ حکومت جاری احتساب کے حق میں ہے اور کرپٹ افراد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال کر ملک میں قانون کی حکمرانی کویقینی بنائے گی . ایک سوال پر، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی ایماندار قیادت کی وجہ سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے محسوس کر لیا ہے کہ اب پاکستان میں ان کی سرمایہ کاری محفوظ ہے .

..

مزید خبریں :

Load More