امید ہے نواز شریف ایک دو ماہ میں باہر آ جائیں گے ،خورشید شاہ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

امید ہے نواز شریف ایک دو ماہ میں باہر آ جائیں گے ،خورشید شاہ


نواز شریف سے زرداری کی ملاقات جیل میں نہیں ہوگی ، پی پی رہنما

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ ناقابل ضمانت نہیںان کے باہر آنے کے بعد ملا قات ہو گی .جمعہ کے روز صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے خورشیدشاہ نے کہا کہ نیب دوسروں کو بلا رہا ہے توعمران خان کو بلانے پر جانا چاہئے،نیب کے بلانے پر عمران خان کاجانا بے عزتی نہیں ،منی بجٹ کے حوالے انہوںنے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی،حکومت منی بجٹ کے ذریعے ٹیکسوں کا نیا بوجھ ڈالے گی،رواں سال یہ تیسرا بجٹ ہوگا،حکومت پارلیمنٹ کے ذریعے عوام پربوجھ ڈالناچاہتی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کاحکم ماننے کوبھی تیارنہیں.

ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ امید ہے نوازشریف ایک دو ماہ میں باہرآجائیں گے آصف زرداری ، نوازشریف سے جیل میں ملاقات نہیں کرینگے ،نوازشریف جیل سے باہرآئیں گے تو ملاقات ہو گی. Zafar Achakzai

..

مزید خبریں :

Load More