حکومت کا بلاول بھٹواوروزیراعلیٰ سندھ کا نام سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے تک ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

حکومت کا بلاول بھٹواوروزیراعلیٰ سندھ کا نام سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے تک ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ


اسلام آباد((قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 26 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائے گا. نجی ٹی وی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزیراعظم آفس میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے.

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے عدالتی تفصیلی فیصلے کا انتظار کرے گی، تحریری فیصلہ ملنے کے بعد نام ای سی ایل سے نکالنے کا حتمی فیصلہ ہوگا.ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام فوری ای سی ایل سے نہ نکالے جانے کا امکان ہے. وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فوجی عدالتوں میں توسیع سمیت 26 نکاتی ایجنڈے پرغورہوگا. کابینہ اجلاس میں اہم عہدوں پر تقرریوں کی منظوری بھی دی جائے گی.

..

مزید خبریں :

Load More