تحریک لبیک نے ریاست کے خلاف بات کی اب اس کی قیادت کے ساتھ کیا سلوک کیاجائیگا؟پاک فوج نے واضح کردیا | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

تحریک لبیک نے ریاست کے خلاف بات کی اب اس کی قیادت کے ساتھ کیا سلوک کیاجائیگا؟پاک فوج نے واضح کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے کہاہے کہ تحریک لبیک کیخلاف ریاستی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائیگی ٗ وزیراعظم عمران خان اہم امور پر سب سے مشاورت کرتے ہیں،پاکستان قابل اعتماد ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے ، بھارت اپنے سیاسی مقاصد اور انتخابات کی وجہ سے پاکستان مخالف بیان دے رہا ہے ، الیکشن کے بعد حالات میں بہتر ی آسکتی ہے ، حکومت کو اعتماد قوم دیتی ہے فوج نہیں . جمعرات کو صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس سوال پر کہ ’’وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں وہ سب سے مشاورت کرتے ہیں‘‘ کا جواب دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے تصدیق کی کہ وزیر اعظم اہم امورپر سب سے مشاورت کرتے ہیں .

ضرور پڑھیں: پاک فوج کا تعلق ایک پارٹی ٗبندے یا ایک صوبے سے نہیں ،وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر پاک فوج نے دوٹوک اعلان کردیا

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم پر مسلط کی گئی اب کسی اور کی جنگ نہیں لڑینگے .انہوں نے واضح کیا کہ اب افغانستان کی جنگ ہم نہیں لڑینگے .ایک سوال پرڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان قابل اعتمادذمہ دار ایٹمی ریاست ہے ،کسی کو ہماری دفاعی صلاحیت پر شک نہیں ہونا چاہئے .میجر جنرل آصف غفور نے کہا

[caption id="attachment_512766" align="alignnone" width="300"]The Islamist leader whose group clashed violently with Pakistani security forces and paralysed Islamabad for weeks called off the sit-in protest November 27 after the law minister resigned, meeting its key demand. / AFP PHOTO / AAMIR QURESHI[/caption]

کہ بھارت اپنے سیاسی مقاصد اور انتخابات کیلئے ایسے بیانات دے رہا ہے تاہم بھارتی الیکشن کے بعد حالات میں بہتری آسکتی ہے.ایک سوال پرمیجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ حکومت اور فوج کا تعلق سٹریٹجک لیول پر ہوتا ہے .انہوں نے کہاکہ حکومت کو اعتماد قوم دیتی ہے فوج نہیں . انہوں نے کہاکہ جس پارٹی کی بھی حکومت ہوگی فوج آئین کے مطابق اسے تسلیم کرے گی .انہوں نے کہاکہ کسی بھی موقع پر فوج نے حکومت کے فیصلے کو غلط نہیں کہا. ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ تحریک لبیک نے ریاست کے خلاف بات کی اب اس کی قیادت ریاست کی حراست میں ہے ٗتحریک لبیک کیخلاف ریاستی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائیگا.

..

ضرور پڑھیں: تھر میں غذائی قلت ، پانی کی کمی ،حکمران دعوے کرتے رہ گئے،مزید 6بچوں کی جان نگل گئی،گزشتہ 11 ماہ کے دوران 6 سو بچے جاں بحق

مزید خبریں :