بیرون ملک جانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستانیوں کیلئے لاکھوں ملازمتیں، جرمنی کی زبردست پیشکش، پاکستان نے رضا مندی ظاہر کر دی | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

بیرون ملک جانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستانیوں کیلئے لاکھوں ملازمتیں، جرمنی کی زبردست پیشکش، پاکستان نے رضا مندی ظاہر کر دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بیرون ملک جانے کے خواہش مندوں کے لیے جرمنی سے بڑی خوشخبری آ گئی، جرمنی نے ہنر مند پاکستانیوں کو زبردست پیشکش کر دی، ایک جرمن جریدے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جرمنی میں ہنر مندوں کی کمی واقع ہو گئی ہے اور 2030ء تک جرمنی کو تیس لاکھ ہنر مندوں کی ضرورت ہے، اس کمی کو پورا کرنے کے لیے جہاں وہ تمام ممالک سے رابطہ کر رہا ہے وہیں اس نے پاکستان سے بھی رابطہ کیا ہے، اس سلسلے میں دوسرے ممالک سے آنے والے ہنرمندوں کے لیے امیگریشن قوانین بنائے جارہے ہیں،رپورٹ میں بتایا گیا کہ جرمن وزارت خارجہ نے پاکستان کی متعلقہ وزارت کو اس سلسلے میں خط لکھا ہے، اس لیٹر میں درخواست کی گئی ہے کہ وہ جرمنی

 

میں ہنر مند افراد کی کمی پورا کرنے کے لیے منصوبہ تیار کریں تاکہ جرمنی مدد ہو سکے. جرمن جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے قانونی طور پر ہنر مندوں کو جرمنی بھیجنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے.

ضرور پڑھیں: ’’میں ن لیگ کا ہوں لیکن عمران خان کے بیان کو اچھا سمجھتا ہوں، بڑے لوگوں کو کیا پتہ غریب۔۔۔! انڈے بیچ کر بچوں کو پڑھانے والے ن لیگی سپورٹر نے کھری کھری سنا دیں

لکھے گئے اس لیٹر میں آئی ٹی ماہرین، انجینئرز اور لوہے کی صنعت سے متعلقہ شعبوں میں ہنر مند افراد کی ضرورت کا ذکر کیا گیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: السدیس نے حرمین شریفین ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا،

مزید خبریں :