قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان، سپریم کورٹ نے سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان، سپریم کورٹ نے سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی خزانے کو اربوں روپے کانقصان، سپریم کورٹ نے سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا،چیف جسٹس نے تھر کول منصوبہ کیس میں نیب کو بھی ڈاکٹر ثمر مبارک مند اور دیگر ذمہ داران کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دے دیا. تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے تھرکول گیسی فیکیشن پاور پراجیکٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس دوران آڈیٹر جنرل کی جانب سے حتمی آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی.

ضرور پڑھیں: جہانگیر ترین نے تحریک انصاف سے خود کو الگ کرلیا

سماعت کے آغاز پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس منصوبے کو چلانا سندھ حکومت کی ذمہ داری تھی جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دئیے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے کہا کہ 8 سے 10 ارب روپے لگنے کے بعد ’نئی گج‘ ڈیم نہیں چاہیے، تھرکول منصوبے پر 4 ارب روپے لگ چکے ہیں، سب کہتے ہیں یہ منصوبہ نہیں چاہیے. اس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ اب تک 4 ارب 69 کروڑ خرچ ہوئے ہیں اور تقریباً پونے 5 ارب روپے خرچ ہونے کے باجود بجلی پیدا نہیں ہوئی. جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ثمرمبارک مند نے کہا تھا کہ بجلی سے ملک کو مالا مال کردوں گا، جو اربوں روپے لگے ان کا حساب کون دیگا.اس پر ثمر مبارک مند نے کہا کہ ایک ارب روپے فزیبیلٹی پر لگ گیا، حکومت نے جاکر دیکھا کہ میرا منصوبہ چل رہا ہے اس کے بعد منصوبہ منظور ہوا،

جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس منصوبے کو چلانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے. دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آڈٹ رپورٹ آگئی ہے، نیب ایکشن لے، ثمرمبارک مند اور دیگر ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیں.چیف جسٹس نے کہا کہ سیدھی بات ہے 4 ارب سے زیادہ ضائع ہوگئے، ذمہ دار ثمرمبارک مند ہے، انہوں نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے، پاکستان کو مفت بجلیملے گی، اتنے روپے خرچ کرنیکے بعد منصوبہ بند کردیا گیا، اب ان کے پاس 20 بہانے ہوں گے. انہوں نے ریمارکس دیے کہ تھرکول منصوبے کی جگہ سے لوگ سامان بھی اٹھا کرلے گئے، منصوبے سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا.اس دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ حکومت سندھ منصوبے کی تمام چیزوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے جس پر چیف جسٹس نے اس حوالے سے وفاقی حکومت سے رجوع کریں.بعد ازاں عدالت نے تھرکول منصوبہ نیب کو بھجواتے ہوئے حکم دیا کہ آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں نیب ثمر مبارک اور دیگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے.عدالت نے تھرکول منصوبے پر وفاقی حکومت کو 6 ہفتے میں جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی.

..

ضرور پڑھیں: پاکستانی امریکی جوڑا جس نے نیویارک میں چائے کا ڈھابہ کھول لیا، ان کی پریم کہانی بھی ایسی کہ ہر کسی کا دل لوٹ لیا

مزید خبریں :