" ہم نے جنگیں لڑلیں، اب ہم ایسے مقام پر کھڑے ہیں جس سے آگے۔۔۔"پاک فوج کے ترجمان نے ایسی بات کہہ دی کہ ہرپاکستانی داد دینے پر مجبور ہوجائے گا | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

” ہم نے جنگیں لڑلیں، اب ہم ایسے مقام پر کھڑے ہیں جس سے آگے۔۔۔“پاک فوج کے ترجمان نے ایسی بات کہہ دی کہ ہرپاکستانی داد دینے پر مجبور ہوجائے گا


راولپنڈی (قدرت روزنامہ)ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ ہم ایک عزیم ملک ہیں ، اللہ نے ہمیں ہر چیز دی ہے ، معدنیات اور موسم دیئے ہیں لیکن ستر سال گزر گئے ہیں لیکن ہم عوام کو یہی بتا تے رہے ہیں کہ ناز ک دور سے گزر رہے ہیں ، یہ نازک دور کیوں آئے اور اس کا ذمہ دار کون ہے ، اس پر بہت بحث ہوتی ہے ، اگر ہم ماضی میں بیٹھیں رہیں گے تو آگے نہیں جا سکتے ہیں . پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ ہم نازک وقت سے اس مقام پر آگئے ہیں، جسے واٹر شیڈ کہتے ہیں.

ضرور پڑھیں: دہشتگردوں کی کمر توڑنے کے بعد اب پاک فوج کی توجہ کس علاقے میں ہے؟ ترجمان کا واضح پیغام ، خوش کردیا

آج ہم اُس واٹر شیڈ پر کھڑے ہیں، جہاں سے آگے نازک وقت نہیں، یا بہت اچھا وقت ہے یا پھر نازک وقت سے خراب وقت ہے.، ہماری گرتی ہوئی معیشت سنبھل گئی ہے ، ترقی ہو رہی ہے ،کیا ہم اس واٹر شیڈ سے اچھے پاکستان کی طرف نہیں چل سکتے ، فیصلہ ہم نے نہیں کرنا ہے کہ ہم نے ایسا ہی رہنا ہے اور کامیابی اور ناکامی کی رولر کوسٹر پر بیٹھ کر چلتے رہنا ہے ،

 

ہماری ہسٹری کا ایک واٹرشیڈ کے مقام پر آ گئے ہیں ،، ہم نے جنگیں لڑیں ،ہم اس واٹر شیڈ پر کھڑے ہیں جہاں بہت اچھا وقت ہے یا پھر ناز ک سے بھی زیادہ خراب وقت ہے ،ہماری گرتی ہوئی معیشت بھی سنبھل ، ترقی بھی ہو رہی ہے ، ہم اس واٹر شیڈ سے ہم اچھے پاکستان کی طرف نہیں چل سکتے ، فیصلہ ہم نے کرناہے کہ ہم نے ایسا ہی رہنا یا کامیابی اور ناکامی کی رولر کوسٹر پر بیٹھ کر چلتے رہنا ہے . آج کی فوج گزرے ہوئے کل کی فوج نہیں ہے ، پندرہ سال سے افواج پاکستان اپنے گھروں میں نہیں بیٹھیں ہیں ، شہر میں ، گلی میں موجود ہیں ، عام شہریوں سمیت ہر کسی نے قربانیاں دی ہیں .

..

ضرور پڑھیں: بھارتی آرمی چیف کا سیکولربننے کا مطالبہ مسترد، ہم مسلمان ہیں، جیسے ہیں، ویساہی برداشت کریں: ڈی جی آئی ایس پی آر

مزید خبریں :