دہشتگردوں کی کمر توڑنے کے بعد اب پاک فوج کی توجہ کس علاقے میں ہے؟ ترجمان کا واضح پیغام ، خوش کردیا | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

دہشتگردوں کی کمر توڑنے کے بعد اب پاک فوج کی توجہ کس علاقے میں ہے؟ ترجمان کا واضح پیغام ، خوش کردیا


راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اس وقت پاک فوج کی توجہ بلوچستا ن پر ہے. وہ لوگ جو باہر بیٹھے ہوئے لوگوں کے کہنے پر پہاڑوںپر بیٹھے ہوئے ان سے درخواست ہے کہ وہ امن عمل کا حصہ بنیں.

ضرور پڑھیں: بھارتی آرمی چیف کا سیکولربننے کا مطالبہ مسترد، ہم مسلمان ہیں، جیسے ہیں، ویساہی برداشت کریں: ڈی جی آئی ایس پی آر

اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بلوچستان ہمارے ملک کا 43 فیصد ہے لیکن یہاں صرف 6 فیصد آبادی ہے جبکہ فاٹا صرف تین فیصد ہے لیکن وہاں 2 لاکھ کے قریب فوجی لگے ہوئے ہیں. بلوچستان میں ہمارے 65 سے 70 ہزار جوان لگے ہوئے ہیں اس لیے سکیورٹی آپریشنز میں بہت سی مشکلات ہیں. انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے دورے کے بعد پچھلے کچھ ماہ میں ہم نے بلوچستان میں طریقہ کار میں تبدیلی کی ہے،

 

بلوچستان کو مختلف سیکٹرز میں تبدیل کیا ہے . ہم نے وہاں اس طریقے سے اپنی ڈپلائمنٹ کی ہے کہ علاقے کو بھی سکیورٹی فراہم ہو. انہوں نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف بلوچستان میں سکیورٹی کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ اس کی معاشی ترقی میں بھی حصہ لے رہی ہے . تین سالوں میں 2 ہزار 200 سے زائد فراری قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں. میری درخواست ہے ان لوگوں سے جو ان لوگوں کے کہنے پر پہاڑوں پر بیٹھے ہیں جو خود باہر بیٹھے ہیں کہ وہ امن عمل کا حصہ بنیں.

..

ضرور پڑھیں: مزارقائدپرغیراخلاقی حرکات، خواتین کو ہراساں کرنے کی کوشش پر نوجوان ایک باہمت لڑکی کے ہتھے چڑھ گیا ، ایسی روداد کہ آپ کو بھی وطن کی اس بیٹی پر فخر ہوگا

مزید خبریں :