سپریم کورٹ نے ماڈل ٹاؤن کیس پر از خود نوٹس نمٹا دیا | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

سپریم کورٹ نے ماڈل ٹاؤن کیس پر از خود نوٹس نمٹا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس پر از خود نوٹس کی سماعت ہوئی. تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستانجسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے از خود نوٹس کی سماعت کی.

ضرور پڑھیں: وزیر اعظم ہو تو ایسا ۔۔عمران خان کو بھیجی گئی شکایت نے کام کر دکھایا۔۔ سامان گم کرنے والی ائیرلائن اب مسافر کو کتنے لاکھ روپے جرمانہ ادا کرے گی؟ کیرج ائیر ایکٹ نافذ

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ قانون کے مطابق عدالت خود نئی جے آئی ٹی تشکیل دینا چاہتی ہے. سپریم کورٹ نے کہا کہ حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دے، عدالتکا اس سے کوئی تعلق نہیں.ہم نے فریقین کے تفصیل سے دلائل سنے. پنجاب حکومت واضح کہہ چکی ہے کہ اُس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر رکھا ہے. حکومت کی جانب سے نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کروادی گئی. پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی از سر نو تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جس کے بعد حکومت کی یقین دہانی کے بعدعدالت نے درخواست نمٹا دی. واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس پر از خود نوٹس کی سماعت میں آج پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری بھی پیش ہوئے .کیس کی سماعت کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری کمرہ عدالت میں آبدیدہ بھی ہوگئے

. سپریم کورٹ کی جانب سے کیس نمٹانے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آج سپریم کورٹ نے انصاف کا بول بالا کر دیا ہے. انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی. اب سانحہ ماڈل ٹاؤن کی از سر نو تحقیقات ہوں گی. ہم حکومت کے بھی شکرگزار ہیں کہ انہوں نے جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق عدالت کو یقین دہانی کروائی. اُمید ہے کہ نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے بعد کیس کی شفاف تحقیقات ہوں گی.

..

ضرور پڑھیں: کوئٹہ میں زلمی مدرسہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح ہو گیا ، مدرسہ لیگ صرف کرکٹ نہیں عظیم مقصد ہے:جاوید آفریدی

مزید خبریں :