حیران کن خبر : لاطینی امریکہ کی خاتون اپنے فیس بکی محبوب سے شادی کرنے مردان پہنچ گئی ، مگر اس بے چاری میں ایسی کیا بات تھی کہ عاشق نامراد کو گھر والے بھی طعنے دینے لگے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

حیران کن خبر : لاطینی امریکہ کی خاتون اپنے فیس بکی محبوب سے شادی کرنے مردان پہنچ گئی ، مگر اس بے چاری میں ایسی کیا بات تھی کہ عاشق نامراد کو گھر والے بھی طعنے دینے لگے


مردان(قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پر محبت کرنے والے پریمی ازدواجی بندھن میں بند ھ گئے ، مردان کے نوجوان اور لاطینی امریکہ کی خاتون ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے،52 سالہ روساریو ہزاروں میل سفر طے کر کے مردان پہنچ گئی، اسلام بھی قبول کرلیا لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والے روساریو نامی خاتون کی فیس بک پر مردان کے محلہ خاکسار کے اعجاز ماموت خیل سے دوستی ہوگئی ا جو کچھ عرصے میں محبت میں بدل گئی ،روساریو کواعجاز کی محبت سات سمندر پارسے پاکستان کھینچ لائی گذشتہ روز پریمی جوڑہ شادی کی بندھن میں باندھاگیااورنکاح کے بعد زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر لیا، روساریو نے اسلام بھی قبول کر لیاہے گذشتہ روز دلہن نے جب مشرقی روایتی لباس زیب تن کیا توروسایو کاچہرہ کھل اٹھااس موقع پر اس کا کہناتھاکہ پاکستان آنے پر بے حد خوشی محسوس کررہی ہے. پاکستان میں غیر ملکی خواتین کا آکر محبت کی شادی کرنا ایک عام سی بات بن گئی ہے ، فیس بک نے دنیا کو حقیقی طور پر ایک گاؤں بنا دیا ہے ، کچھ عرصہ قبل پنجاب کے شہر ساہیوال کے ایک نوجوان لڑکے کی ہنگری کی 35 سالہ لڑکی سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی.

بتایا گیا ہے کہ سال پہلے ساہیوال کے شاہد گجر کی کی فیس بک پر دوستی ہوئی تھی. لڑکی کا نام تیمیا سابو ہے جس کا تعلق ہنگری سے ہے. لڑکی نے پہلے اسلام قبول کیا جس کے بعد اس کا نام عائشہ رکھا گیا. شاہد گجر اور ہنگری کی لڑکی جو اب عائشہ ہے کے نکاح کی تقریب فرید ٹاﺅن ساہیوال میں ہوئی. دولہے کے عزیز واقارب اور دوستوں نے شرکت کی.دولہے اور دلہن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں بہت خوش ہیں. لڑکی کا کہنا تھا کہ پنجابی منڈے سے شادی کرکے بہت خوش ہوں. لڑکے کے بھائی علی کھٹانہ کا کہنا تھا کہ ہم بہت فخر اور مسرت محسوس کررہے ہیں کہ ہمارے بھائی نے ایک غیر ملکی غیر مذہب کو اسلام قبول کروا کر مسلمان کرکے شادی کی.(ش س م)

..

مزید خبریں :

Load More