خیبر پختوخوا میں احتساب کمیشن کے افسران کی آپس کی لڑائی کی وجہ سے ختم کردیا ،ْ رکن اسمبلی تحریک انصاف کا اعتراف | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

خیبر پختوخوا میں احتساب کمیشن کے افسران کی آپس کی لڑائی کی وجہ سے ختم کردیا ،ْ رکن اسمبلی تحریک انصاف کا اعتراف


کرک(قدرت روزنامہ) کرک سے تحریک انصاف کے رکنقومی اسمبلی شاہد احمد خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختوخوا میں احتساب کمیشن کے افسران کی آپس کی لڑائی کی وجہ سے ختم کردیا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے ادارہ تقریباً معطل ہوچکا تھا اور اختیارات کی چپقلش کا معامہ بن چکا تھا ورنہ تحریک انصاف کی حکومت نیک نیتی سے نظام کو چلانا چاہتی تھی ،ْ کمیشن میں اختیارات کی لڑائی نچلے سطح تک پہنچ گئی تھی ،ْ جو ہماری غلطی ہے ہم اس کو تسلیم کرینگے. انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں نے صوبہ خیبر پختوخوا میں ان کو دوبارہ اکثریت سے ووٹ دیا ہے.

ضرور پڑھیں: بھار ت میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے

’’این این ائی ‘‘سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی اس لئے دوبارہ کامیاب ہوئی کیونکہ پی ٹی آئی نے عوام سے وعدے پورے کئے ،ْہم نے صوبے میں تاریخی اصلاحات کیں اور لوگوں نے ان کو بنیاد بناکر ان جیسے مڈل کلاس نوجوانوں کو پارلیمنٹ بھیجا. انہوں نے کہا کہ جائزہ رپورٹس میں تسلیم کیا گیا ہے کہ خیبر پختوخوا میں تعلیم کے شعبے میں سب سے اچھی کارکرگی پی ٹی آئی حکومت کی رہی تھی. ہم نے تعلیمی اصلاحات کیلئے ایک موثر نظام بنایا ہے ،ْماضی کی حکومتوں نے میرٹ سے ہٹ کر جامعات میں بھرتیاں کیں لیکن پی ٹی آئی نے یہ روایت ختم کی اور اب میرٹ ہی معیار ہے. انہوںنے کہاکہ ماضی میں من پسند لوگوں کو نوکریاں دے کر تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچایا گیا. انہوں نے کہا کہ 55 ہزار اساتذہ کو صوبے میں نوکریا ں میرٹ پردی گئیں جبکہ 29ہزار سکولوں کی حالت ٹھیک کر دی گئی. ایک رپورٹ کے مطابق 25 ہزار مزید اساتذہ کی ضرورت ہے اور وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ اس ضرورت کو پورا کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو صحت کارڈ کا اجراء بھی کیا گیا. انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سب کے لئے برابری کے نظام کا جو وعدہ کیا تھا اس پر عمل شروع ہوا ہے جس کا آغاز انہوں نے اپنے آپ سے کرکے وزیر اعظم ہائوس چھوڑ دیا اور اس میں ایک یونیورسٹی بنائی جائیگی. انہوںنے کہاکہ غیر ضروری گاڑیاں فروخت اور غیر ضروری اخراجات ختم کردئے گئے اور تمام وزراء اس پالیسی پر عمل کر رہے ہیں. انہوںنے کہاکہ قوم کا پیسہ بیرون ملک سے واپس لانا اور بدعنوانی کو ختم کرنا اہم ترجیحات میں سے ہیں کیونکہ ماضی میں قومی دولت کو لوٹا گیا اور پانامہ میں اس کا انکشاف ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ اگر گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا بھی ہے تو کوشش کی گئی ہے کہ عام صارفین پر اس کا اثر نہ ہو .انہوںنے کہا کہ معیشت اپنے پائوں پر کھڑا ہوگی .انہوںنے کہاکہ ٹیکس کا نظام بھی بہتر بنایا جا رہا ہے.

..

ضرور پڑھیں: کن بنیادوں پریہ دعویٰ کرتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ کو جنت بنا دیا؟ لوگ کتوں کو بھی ایسےنہیں رکھتے جیسے وہاں ہسپتالوں میں انسان پڑے ہیں چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے دعوئوں کی قلعی کھولتے ہوئے سخت وارننگ دیدی

مزید خبریں :