مقبوضہ کشمیر میں بربریت: بھارتی فوج نے مزید 5 نوجوان شہید کر دیئے | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

مقبوضہ کشمیر میں بربریت: بھارتی فوج نے مزید 5 نوجوان شہید کر دیئے


سری نگر (قدرت روزنامہ) مودی حکومت کی انسانی خون کی پیاس بجھنے میں نہیں آ رہی، مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کے دوران بھارتی فوج نے مزید 5 نوجوان شہید کر دیئے. نہتے نوجوانوں کو بزدل بھارتی اہلکاروں نے تلاشی کے دوران سیدھی فائرنگ کر کے شہید کیا.

ضرور پڑھیں: وزیر اعظم پاکستان سخت غصے میں ۔۔اپنے سب سے قریبی دوست سے اہم ترین وزارت واپس لیے جانے کا امکان ۔۔ دھماکہ خیز خبر آگئی

کشمیری میڈیا کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے بٹہ گنڈ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے تلاشی کے بہانے نوجوانوںکو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ہاتھ پاﺅں باندھ کر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس میں 5 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے.شہادتوں کےخلاف احتجاج شروع ہوا تو بھارتی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کےساتھ فائرنگ بھی کی جس سے کئی کشمیری زخمی ہوگئے. قابض انتظامیہ نے بھارتی فوج کے مظالم کے دوران احتجاج پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر شوپیاں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کئے رکھی. یاد رہے بھارتی فوج نے ضلع نیو اسلام آباد میں بھی سرچ آپریشن کے نام پر 6 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا.

..

ضرور پڑھیں: آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل،سپریم کورٹ کا نیب کوملزمان کیخلاف سپلیمنٹری ریفرنس 2 ہفتے میں دائرکرنے کاحکم

مزید خبریں :