مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،حریت قیادت کا بھارتی فوجی ہیڈکوارٹرز کی جانب مارچ کا اعلان - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،حریت قیادت کا بھارتی فوجی ہیڈکوارٹرز کی جانب مارچ کا اعلان


سری نگر(قدرت روزنامہ)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج ریاستی دہشتگردی جاری ہے،ایک روز میں گیارہ شہادتوں نے کشمیریوں کی تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی،حریت قیادت نے بھارتی فوجی ہیڈکوارٹرزکی جانب مارچ کا اعلان کردیا.میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت اور جارحیت جاری ہے ،تلاشی کے بہانے اورمحاصرے کے دوران کشمیری نوجوانوںکو بےہمانہ تشدداور غارت گری کا نشانہ بنایاجارہا ہے،دو دن میں 14 شہریوں کی شہادت کے بعدمقبوضہ وادی میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے ،حریت قیادت کی کال پرآج بھی شٹرڈاؤن ہے ،تمام مارکیٹیں اور بازار بند ہے،حریت قیادت نے مظالم کیخلاف بھارتی فوجی ہیڈکوارٹرزکی جانب مارچ کا اعلان کردیا.

..

مزید خبریں :

Load More