روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا


کراچی (قدرت روزنامہ) اوپن کرنسی مارکیٹ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری ہے ہفتہ کو امریکی ڈالر کی قدر میں مزید20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا. فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں20پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.80روپے سے بڑھ کر139.00روپے اورقیمت فروخت139.30روپے سے بڑھ کر139.50روپے ہوگئی.

یوروکی قیمت میں10پیسے اوربرطانوی پاؤنڈکی قیمت میں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید156.40روپے سے بڑھ کر156.50روپے اورقیمت فروخت158.20روپے سے بڑھ کر158.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید183.00روپے سے بڑھ کر183.50روپے اورقیمت فروخت184.80روپے سے بڑھ کر185.50روپے ہوگئی .فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمت میں باالترتیب استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.90روپے اورقیمت فروخت37.20روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید37.85روپے اورقیمت فروخت38.15روپے پرمستحکم رہی .ہفتہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.30روپے اور قیمت فروخت21.30روپے پرمستحکم رہی. اوپن کرنسی مارکیٹ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری ہے ہفتہ کو امریکی ڈالر کی قدر میں مزید20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا.

..

مزید خبریں :

Load More