10 سیکنڈ کی یہ ورزش دنوں میں توند سے نجات میں مددگار - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

10 سیکنڈ کی یہ ورزش دنوں میں توند سے نجات میں مددگار


(قدرت روزنامہ)اگر آپ اپنی توند سے نجات پاکر اسے سکس پیک میں بدلنا چاہتے ہیں تو اس کا آسان ترین طریقہ سامنے آگیا ہے. بس آپ کو ایک ورزش کو عادت بنانا ہوگا اور اس کے لیے محض اپنے قیمتی وقت سے چند منٹ ہی نکالنے ہوں گے.

درحقیقت یہ ورزش بہت کم عرصے میں پیٹ کی نکلی ہوئی چربی کو گھلا کر سکس پیک بناسکتی ہے مگر یہ جان لیں کہ یہ اتنی آسان بھی نہیں. اور یہ ورزش ہے ایل سِٹ (L-Sit).اسے پیٹ کے مسلز کے لیے چند مشکل ترین ورزشوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے مگر یہ توند کو سپاٹ کرنے کے لیے انتہائی موثر ہے جبکہ سکس پیک بونس میں بن جاتے ہیں. اس ورزش کے لیے پیٹ کی مضبوطی ہی درکار نہیں ہوتی بلکہ اس کے لیے زیریں جسم کو پوری طرح استعمال کرنا ہوتا ہے مگر اس کے طریقہ کار کو کچھ بدل کر آپ بھی اسے اپنے معمولات کا حصہ بناسکتے ہیں. اس ورزش کو کرنے کے لیے فرش پر بیٹھ جائیں اور ٹانگیں آگے پھیلالیں جبکہ ہاتھ کولہوں کے برابر میں رکھ لیں. اس کے بعد رانوں کو سکیڑ کر جوڑ لیں اور اپنے جسم کو ہاتھوں کے بل اوپر کی جانب اٹھائیں.اس پوزیشن میں 10 سیکنڈ تک رہنے کی کوشش کریں، جس کے بعد 30 سیکنڈ انتظار کریں، یہ عمل ایک سے 4 بار دہرائیں. پڑھنے میں یہ جتنی آسان لگ رہی ہوگی اتنی ہی مشکل ہے کیونکہ زیریں جسم کو اٹھانے کے بعد آپ کو کولہے اگے اور پیچھے حرکت دینی ہے تاکہ پیر کچھ انچ پیچھے سرک جائیں، اس کے لیے پیٹ کے مسلز کو کافی محنت کرنا پڑتی ہے. ویسے اگر یہ پوزیشن بہت مشکل ہو تو خطرہ مول نہ لیں بلکہ اسے آسان بنالیں، اسے کسی پول یا کسی اسٹینڈ پر کرنا زیادہ مشکل نہیں ہوتا. اس ورزش کو عادت بنانے کے بعد توند سے نجات کے لیے جم جانے کی ضرورت نہیں ہوتی اور ہاں سکس پیک بنانا بھی ممکن ہوجاتا ہے.

..

مزید خبریں :

Load More