پاکستانی نوجوان انجینئر نے بجلی سے چلنے والی بائیک بنالی!! چارج کتنی دیر میں ہوگی ؟ خرچہ اتنا کم کہ جان کر ہر کوئی خریدنا چاہے گا | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

پاکستانی نوجوان انجینئر نے بجلی سے چلنے والی بائیک بنالی!! چارج کتنی دیر میں ہوگی ؟ خرچہ اتنا کم کہ جان کر ہر کوئی خریدنا چاہے گا


پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں.مخلتف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں،اور اب ایک اور پاکستانی نوجوان کا کارنامہ سامنے آیا ہے جس نے الیکٹرک بائیک تیار کر لی ہے.

ضرور پڑھیں: ” میں ہندووں کیلئے یہ راستہ کھولنے کیلئے بھی تیارہوں “ وزیراعظم عمران خان نے بھارتیوں کو بڑی پیشکش کر دی

نوجوان پیشے کے اعتبار سے انجینئیر ہے اور اس کا تعلق پشاور سے ہے جس نے الیکٹرک بائیک تیار کی ہے. الیکٹرک بائیک تین گھنٹے میں چارج ہوتی ہے اور تین گھنٹے کی چارجنگ سے 102 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے.اس کی قیمت اتنی کم ہے کہ جان کر ہر کوئی اس بائیک کا ملک بننے کی خواہش کرے گا.میڈیا رپورٹس کے مطابق اس الیکٹرک بائیک پر صرف 15 روپے کے خرچ میں 102 کلو میڑ کا فاصلہ طے کیا جا سکے گا.بائیک بنانے والے نوجوان انجینئیر شہریار خان کا کہنا ہے کہ یہ الیکٹرک بائیک تین گھنٹے میں مکمل چارج ہو جاتی ہے اور اس پر بجلی کا صرف ایک یونٹ خرچ ہوتا ہے. اس کے ساتھ ساتھ بائیک 250 کلو وزن بھی اٹھا سکتا ہے.جس سے شہر میں آلوگی بھی کم ہو گی.شہریار خان کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں پشاور شہر کو دوبارہ سے پھولوں کا شہر بناؤں جس کے لیے ضروری ہے آلودگی کا خاتمہ ہو.ہمیں اپنے شہر سے پٹرول کا خاتمہ کرنا ہو گا کیونکہ اس کے استعمال سے شہر میں آلودگی پیدا ہوتی ہے جب کہ بجلی سے چلنے والی بائیک سے کوئی آلودگی پیدا نہیں ہو گی. ا سلیے میں بجلی سے چلنے والی بائیک تیار کی.اس سے قبل ایک نوجوان نے بنا پیٹرول کے چلنے والی سستی ترین موٹر سائیکل بنا ئی تھی.میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے رہائشی عبدالباسط کا تعلق مکینیکل انجینئرنگ سے ہے تاہم عبدالباسط نے اپنی فیلڈ سے متعلق پڑھائی کو بروکار لاکر ایسی شاندار موٹرسائیکل تیار کی ہے جو ددیکھتے میں تو سائیکل نما ہے لیکن کام موٹرسائیکل والا کرتی ہے وہ بھی بغیر ایندھن کے. عبدالباسط کا کہنا ہے کہ اس نے یہ موٹرسائیکل کافی ریسرچ کے بعد تیارکی ہے جبکہ اس میں اس نے کروز کنٹرول سسٹم لگایا ہے اور اسکی لاگے عام موٹرسائیکل سے بھی کم ہے مزید یہ کہ آٹو سیٹنگ کی اس موٹرسائیکل میں سپیڈ کی حد بھی مقرر کرسکتے ہیں اور اس کا کوئی شور بھی نہیں ہے.

..

ضرور پڑھیں: ’’ہوشربا خبر ‘‘ ڈالر مہنگا ہوتے ہی پٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ؟ ایسی خبر آگئی کہ عوام چکرا کررہ جائے گی

مزید خبریں :