سام سنگ نے دنیا کا پہلا فولڈ ہونے والا موبائل فون متعارف کروا دیا، قیمت کتنی ہے؟ آپ بھی جانئے | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

سام سنگ نے دنیا کا پہلا فولڈ ہونے والا موبائل فون متعارف کروا دیا، قیمت کتنی ہے؟ آپ بھی جانئے


سیول(قدرت روزنامہ) جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کی جانب سے دنیا کے پہلے فولڈ ہونے والے سمارٹ فون کا اعلان حال ہی میں ایک ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر کیا گیا تھا. اب جنوبی کورین نیوز ایجنسی نے یہ انکشاف بھی کر دیا ہے کہ اپنی طرز کے اس پہلے فون کا نام ’’گیلکسی ایف‘‘ یا ’’گیلکسی ایکس‘‘ ہو سکتا ہے.

ضرور پڑھیں: آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس ،اعظم سواتی قصور وار قرار، 62 ون ایف چارج کرتے ہیں دفاع پیش کریں: چیف جسٹس

اگلے سال مارچ کے مہینے میں جب گیلکسی ایس 10 متعارف کروایا جائے گا تو اس کے بعد ایک اور خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ایس ٹین کے فائیو جی ورژن کے ساتھ ہی فولڈ ہونے والا فون ’’گیلکسی ایف‘‘ بھی متعارف کروا دیا جائے گا. یقیناً یہ ایک حیرتناک ایجاد ہے، لیکن قیمت بھی اسی حساب سے حیران کن ہے. میڈیا رپوٹس کے مطابق ’’گیلکسی ایف‘‘ کی متوقع قیمت 1770ڈالر، یعنی لگ بھگ 237000 پاکستانی روپے ہوسکتی ہے. یاد رہے کہ کمپنی کی طرف سے یہ اختراعی ماڈل سان فرانسسکو میں ہونے والی ڈویلپرز

کانفرنس 2018ء میں متعارف کروایا گیا تھا. یہ فون انفینٹی فلیکس ڈسپلے کا حامل ہے جو کھولا اور بند کیا جا سکتا ہے. جب یہ بند ہو گا تو فون بن جائے گا اور جب اسے کھولا جائے گا تو اس کی سکرین 7.3انچ کی ہو جائے گی اور یہ ایک ٹیبلیٹ بن جائے گا. رپورٹ کے مطابق اس فون کی موٹائی سام سنگ کے سابق ماڈلز کی نسبت 45فیصد کم ہے اور اس کے لیے اینڈرائیڈ کا ایک خاص ورژن تیار کیا گیا ہے جو فون اور ٹیبلیٹ دونوں صورتوں میں کام کرتا ہے. اس کے علاوہ اس فون میں بیک وقت 3ایپلی کیشنز چلانے کی صلاحیت بھی رکھی گئی ہے.کمپنی کی طرف سے اس نئے فون کی زیادہ تفصیلات تاحال نہیں بتائی گئیں.

سام سنگ کے شعبہ موبائل پراڈکٹ مارکیٹنگ کے سینئر نائب صدر جسٹن ڈینی سن کا کہنا تھا کہ ’’ڈسپلے کو فولڈنگ کے قابل بنانے کے کی وجہ سے ہمیں اسے انتہائی باریک کرنا پڑا. اس سے قبل دنیا میں اتنا باریک ڈسپلے نہیں بنایا گیا. یہ ایسا حیرا ن کن فون ہے کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں جب یہ صارفین کے ہاتھوں میں آئے گا تو وہ اس کے گرویدہ ہو جائیں گے.‘‘

..

ضرور پڑھیں: وزیر اعظم پاکستان سخت غصے میں ۔۔اپنے سب سے قریبی دوست سے اہم ترین وزارت واپس لیے جانے کا امکان ۔۔ دھماکہ خیز خبر آگئی

مزید خبریں :