فیس بک کے زیادہ استعمال کا ایک اور نقصان سامنے آگیا | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

فیس بک کے زیادہ استعمال کا ایک اور نقصان سامنے آگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا بہت زیادہ استعمال خصوصاً تصاویر اور سیلفیز کو بہت زیادہ پوسٹ کرنا نرگسیت یا یوں کہہ لیں کہ ایک ذہنی عارضے کا امکان بڑھاتا ہے. یہ بات برطانیہ اور اٹلی کی یونیورسٹیوں کی مشترکہ تحقیق میں سامنے آئی.

ضرور پڑھیں: العزیزیہ ریفرنس میں حتمی دلائل کا آغاز،ملزمان صفائی کے مواقع ملنے کے باوجود وضاحت نہ دے سکے،نیب پراسیکیوٹر

سوانسیا یونیورسٹی اور میلان یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس وقت دنیا کی لگ بھگ 20 فیصد آبادی سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال کررہی ہے اور ان میں نرگسیت (اپنے آپ سے محبت یا خودپرستی) کی عادات پیدا ہوسکتی ہیں. اس تحقیق کے دوران محققین نے 4 ماہ تک 18 سے 34 سال کے 74 افراد میں آنے والی شخصی تبدیلیوں کا جائزہ لیا. انہوں نے رضاکاروں کے سوشل میڈیا جیسے فیس بک، انسٹاگرام وغیرہ کے استعمال کا بھی تجزیہ کیا. اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نتائج سے معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال خصوصاً تصاویر کی پوسٹنگ کرنے والوں میں نرگسیت کے شکار افراد کی عادات میں مبتلا ہونے کا امکان 4 ماہ کے دوران اوسطاً 25 فیصد تک بڑھ گیا.

 

نرگسیت میں لوگ خود کو ہر چیز کا مستحق سمجھنے لگتے ہیں اور دیگر کا استحصال کرتے ہیں. تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تحریری پوسٹس کرنے والے افراد جیسے ٹوئیٹس وغیرہ میں اس طرح کے اثرات دیکھنے میں نہیں آئے. تاہم محققین کا کہنا تھا کہ نرگسیت کے شکار افراد میں یہ عارضہ جتنا بڑھتا ہے، وہ تحریری پوسٹس میں اتنی زیادہ کرنے لگتے ہیں. انہوں نے کہا کہ اکثر افراد بغیر کسی مقصد کے سوشل میڈیا کو گھنٹوں تک استعمال کرتے ہیں خصوصاً فیس بک استعمال کرنے والوں میں یہ امکان زیادہ ہوتا ہے. اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے دی اوپن سائیکولوجی جرنل میں شائع ہوئے.

..

ضرور پڑھیں: دل کو ہمیشہ صحت مند رکھنے کیلئے اس چیز کے استعمال کو اپنی عادت بنا لینی چاہئے،امریکی تحقیق میں حیران کن انکشاف

مزید خبریں :