وزیراعلیٰ بلوچستان کا گڈ گورننس کا وعدہ  | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

وزیراعلیٰ بلوچستان کا گڈ گورننس کا وعدہ 


وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال عالیانینے حلف اٹھانے کے بعد نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کا اعلان عید کے بعد ہوگا . کابینہ کی تشکیل کے بارے میں کوئی اختلافات نہیں ہے.

ضرور پڑھیں: آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس ،اعظم سواتی قصور وار قرار، 62 ون ایف چارج کرتے ہیں دفاع پیش کریں: چیف جسٹس

کابینہ کا اعلان مرحلہ وار کیا جائے گا.پہلے مرحلے میں چند وزراء لئے جائیں گے اور اس کے بعد دوسرے مرحلے میں دوسری وزیر لئے جائیں گے. کل وزیر اعلیٰ منتخب ہوا آج اس عہدے کا حلف لیا ہے جس پر میں بلوچستان کے عوام، اپنی پارٹی سمیت سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر یہ ذمہ داری ڈالی ہے، یہ نہ صرف بلوچستان عوامی پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں بلکہ صوبے کی تمام جماعتوں کا منشور ہے کہ اس بار بلوچستان میں چیلنجوں کو عبور کرنا اور چیزوں کو آگے لے جانا ہے، اس وقت بلوچستان کے عوام کی نظریں صوبائی حکومت اور عوامی نمائندوں پر لگی ہوئی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنے صوبے کو آگے لے جائیں بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادیوں کی کوشش ہوگی کہ صوبے کو مشکلات سے نجات دلائیں اس وقت صوبائی اسمبلی میں 65 فیصد ارکان وہ ہیں جو پہلی مرتبہ جیت کر آئے ہیں یہ خود ایک بڑی تبدیلی ہے، ہم نے گورننس میں ایگزیکٹو سے تبدیلی لانی ہے، ہ بلوچستان میں سب سے بڑا ایشو گورننس کا ہے اگر گورننس ٹھیک ہو تو ہر محکمہ صحیح چلے گا اس وقت کئی ایک مسائل گورننس کی وجہ سے ہیں اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم نے اس حوالے سے دلچسپی نہیں لی اور اس جانب توجہ نہیں دی اور نہ ہی پیش رفت کی یہ بڑے چیلنجز ہیں جن کا مقابلہ کریں گے ہم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹھیک کرنا ہے پولیس ،لیویز اور ایڈمنسٹریشن کو ٹھیک کریں گے ،ہم نے ایک پالیسی بنائی ہے کہ ہم نے سب چیزوں کو ٹھیک کرنا ہے مسنگ پرنسز کا مسئلہ بی این پی نے اٹھایا ہے اس پر ہم بھی کام کریں گے، تمام مسائل کو ایڈیس کریں گے اگر کسی کے تحفظات ہیں تو انہیں بھی دور کریں گے بلوچستان میں گزشتہ چند سالوں کے دوران کچھ لوگ پہاڑوں پر گئیمگر ان میں سے بہت سے لوگ اب سرینڈر کرچکے ہیں بہت سے لوگ قومی دھارے اور سیاسی دھارے میں بھی آچکے ہیں حالات میں بڑی تبدیلی آچکی ہے.وزیراعلیٰ نے بھی وزیراعظم کی طرح احتساب کا نعرہ لگایا ہے اور گڈ گورننس ضروری قرار دی ہے اگر وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب ہونگے تو یقیناًعوام کے مسائل حل اور صوبہ ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہوگا اور قوم انکی احسان مند رہے گی ...

ضرور پڑھیں: وزیر اعظم پاکستان سخت غصے میں ۔۔اپنے سب سے قریبی دوست سے اہم ترین وزارت واپس لیے جانے کا امکان ۔۔ دھماکہ خیز خبر آگئی

مزید خبریں :