بھارتی الزامات پر پاکستانی وزارت خارجہ کی زبردست وضاحت  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بھارتی الزامات پر پاکستانی وزارت خارجہ کی زبردست وضاحت 


پاکستان میں عام انتخابات کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف بھارتی میڈیا کا واویلا کر نا بلاجواز ہے. بھارتی میڈیا کو ابھی بڑا ہونے کی ضرورت ہے.

سترسال گزرنے تک بھارتی میڈیا کو میچور ہوجانا چاہیے.بھارت ، ہمسایہ ممالک میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے اور پاکستان میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کی موجودگی بھارتی وزیراعظم کے د عوؤں کی نفی ہے. پاکستان کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت انصاف میں لڑے گا. مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے 5 مزید شہری شہید ہوچکے ہیں جب کہ حریت رہنماؤں کی جیل میں صحت سے متعلق خبروں پر تشویش ہے.پاکستان بھارتی مداخلت سے آگاہ ہے ، اوراس مداخلت سے نمٹنے کیلئے تیار ہے. پاکستان اپنی سیکیورٹی ایجنسیز اور شہریوں کے خلاف اقدامات روکنے کیلئے متحرک ہے.پاکستان میں بھارتی مداخلت کسی سے پوشید ہ نہیں. ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہونا دونوں ممالک کے مابین برادارنہ تعلقات کی بنیاد پر ہے تاہم پاکستان سعودی عرب اورکینیڈا کے مابین سفارتی کشیدگی کو مسلسل مانیٹر کر رہا ہے.ایف ، اے ، ٹی ، ایف کے بار ے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے وفد سے وزارت خزانہ کے حکام کام کررہے ہیں. پاک امریکہ تعلقات کے حوالے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی بات چیت کاسلسلہ ابھی تک جاری ہے البتہ امریکہ سے فوجی کا تربیت کا پروگرام فی الحال معطل ہوچکا ہے.پاک ، افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے معاملے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ دسمبر 2019ء تک پاک افغان بارڈر باڑ کی تکمیل مشکل ہے، پاک افغان بارڈر کی طوالت اور مشکل ٹیرین اسکی وجہ ہو سکتی ہے،پاکستان افغانستان کے ساتھ بارڈر پر کنٹرول بہتر بنانے کے لیے باڑ لگا رہا ہے، پاک افغان بارڈر پر تارلگانے کا عمل آئندہ دوسال تک مکمل ہوجائے گا، سرحد پر باڑ لگانے کا مقصد ددونوں ممالک کے مابین انسانوں اور اشیاء کی نقل وحرکت کو ریگولیٹ کرنا اور منشیات اور اسلحہ کی سمگلنگ کو روکنا ہے.افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں افغان حکومت اعلی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا.پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی وسفارتی روابط کا حامی ہے . دیامر اور بھاشا ڈیم کے تناظر میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان توانائی اور تجارتی روابط کا حامی ہے اور بھارت کی پاکستان میں مداخلت ڈھکی چھپی نہیں جبکہ پاکستان دیامر اور بھاشا ڈیم کی تعمیر میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرے گا. بھارت قیام پاکستان ہی سے اسکا دشمن ہے اور پاکستان کے خلاف ہمہ وقت کارروائیوں جھوٹے پروپیگنڈوں میں مصروف رہتا ہے حال ہی میں افغانستان میں بڑھتی دہشتگردی کا الزام اس نے پاکستان پر لگایا جو غلط ہے جبکہ افغانستان میں را کے متعدد کیمپ موجود ہیں جہاں دہشتگردوں کو تربیت دی جاتی ہے پھر بھارت را کی وغیرہ کی بھی سرپرستی کررہا ہے پاکستانی وزارت خارجہ نے حقائق کا درست انکشاف کیا ہے اور عالمی برادری کو بھی بھارتی منصوبوں سے باخبر کررہا ہے ...

مزید خبریں :

Load More