سیاسی انتشار ملک وقوم کی تباہی کا موجب  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سیاسی انتشار ملک وقوم کی تباہی کا موجب 


نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری نے کہا کہ ملک کسی بھی قسم کے سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ہمیں اپنے مسائل کا حل جمہوری طریقوں سے نکالنا ہوگا،دشمن الیکشن کو سبوتاژ کرنا چاہتا تھا لیکن عام انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ نے دشمن کے منہ پر تما نچہ مارا ہے، دنیاکی نظریں بلوچستان کی ساحلی پٹی اوریہاں کے وسائل پر مرکوز ہیں ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے صوبے کو ترقی دینی ہوگی ،ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں لیکن ہمارے حوصلے کبھی پست نہیں ہوئے نہ ہی اس ناسور کے خاتمے کے عز م میں کسی قسم کی کمی آئی آج کے دن شہداء کی کمی کو دل سے محسوس کر رہا ہوں شہداء نے قیام امن کے لیے جانوں کا نذانہ پیش کیا ، ملک میں نئے جمہوری دور کا آغاز ہورہا ہے اور انتقال اقتدار آخری مراحل میں ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ملک و قوم کی ترقی اور استحکام جمہوریت کی مرہون منت ہے ملک میں جمہوریت اور جمہوری ادارے مضبوط ہورہے ہیں آج کے حالات میں ملک کسی سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ہمیں جمہوری رویوں سے ہی مسائل و مشکلات کا حل نکالنا ہوگا تاریخ گواہ ہے قوموں نے جمہوریت اور عوامی نظام حکومت سے ہی ترقی کی منازل طے کی ہیں، بلوچستان معدنی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود ماضی کی ناانصافیوں ،حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں ،عدم توجہ کے باعث آج غربت اور جہالت کا شکار ہے ،دنیا کے بدلتے حالات میں مختلف قوتوں کی نظریں ہمارے صوبے اور ساحلی پٹی پر مرکوز ہیں ،قوت کے توزن میں ہونے والی تبدیلوں اور خطے میں ہونے والی تیز رفتار تجارتی ترقی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے بلوچستان کے مسائل کاحل تلاش کر نے اور صوبے کو پسماندگی سے نکالنے کے امکانات روشن ہیں ہم گوادر پورٹ کو فعال بنا نے ،سی پیک منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو ملک میں لانے سے کامیاب ہوسکتے ہیں لیکن اس کے لیے درپا امن کا قیام لازمی ہے، پسماندگی ہمارا مقدر نہیں ہم محنت اور اردوں سے اپنی تقدیر بدلیں گے ہمیں یقین ہے کہ غلطیوں کی اصلاح کر کے سائنسی طریقوں کو استعمال کر کے بلوچستان میں خوشحالی اور ملکی معشیت میں بہتری لاسکتے ہیں ،بلوچستان کو دہشتگردی کا سامنا ہے لیکن ہم نے دشمن کے اس چیلج کو قبول کیا ہے اور اسے ہم جیت کر دکھائیں گے ،ہم عوام کے تحفظ کے لیے جان و مال کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے اور قیام امن کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ صرف ایک جھنڈے تلے اکھٹے ہونے سے قومیں ترقی نہیں کرتیں اس کے لیے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے ،آزادی سے بڑی نعمت کوئی نہیں ہے ،لیکن ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے اور ملک میں قانون کی حکمرانی اور پاسداری کے لیے کام کرنا چاہیے ،وزیراعلیٰ بلوچستان پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے قوم کو جو پیغام دیا ہے وہ سو فیصد درست ہے کیونکہ دنیا میں متحد ہوئے بغیر مقاصد حاصل کرنا ممکن نہیں اور دشمن قوتیں ہمیں لسانیت اور قومیت کی نفرتوں میں مبتلا کرکے مفادات اٹھا رہی ہے اب پھر سیاسی انتشار پھیلا یا جارہا ہے جسکا واحد مقصد ملک وقوم کو تباہ کرکے غلام بنانا ہے ..

.

مزید خبریں :

حقیقی خوشی

حقیقی خوشی

(05:32) فروري 17, 2019
Load More