گوادر کے مسائل حل کرنے کی جانب حکومت کی پیشرفت خوش آئند اقدام  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

گوادر کے مسائل حل کرنے کی جانب حکومت کی پیشرفت خوش آئند اقدام 


وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے کہا کہ چین پاکستان کا گہرا دوست ہے پاک چین اقتصادی راہداری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی جبکہ پاکستان اقتصادیات، توانائی، زراعت، بنیادی ڈھانچے اور افرادی قوت کے شعبے میں چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دے گا.لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کیا گیا ہے اس سے حکومت بلوچستان کو ریونیو کی مد امیں اضا فے کے ساتھ ساتھ لینڈ ریکارڈ میں شفافیت بھی پیدا ہوگی اور اس سے عوام اور سرمایہ کاروں کا اعتمادبھی بحال ھو گا کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو صاف و شفاف بنایا جائے تاکہ عوام اور حکومت کی ملکیت کا تحفظ ہوا.

پاکستان کی ترقی کا انحصار بلوچستان کی ترقی سے منسلک ہے ،مکران ڈویژن سی پیک کا اہم ترین جز ہے جو اس منصوبے کی کامیابی میں کردار ادا کریگا .دشمن ہمارے تعلیمی نظام کو تباہ کرکے ہماری ترقی روکنا چاہتے ہیں، لیکن ہم انہیں ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ترقی اور دیر پاہ امن کیلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے ہم نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایاہے اور بچے کچے عناصر ہیں ان کا بھی قلعہ کماہ کرینگے سیکورٹی فورسز کی قربانیوں اور عوام کے تعاون سے ہم ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں. میں دشمنوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ ہماری تعلیمی ترقی کو کسی صورت نہیں روک سکتے ہم آگے بڑھیں گے اور ترقی کرینگے انہوں نے کہا کہ ملک کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے جن کا مقابلہ نوجوانوں نے کرنا ہے مجھے فخر ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں وہ صلاحیت وقابلیت موجود ہے کہ وہ قومی چیلنجز کا بھر پور انداز میں مقابلہ کرنیکی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے موجودہ بجٹ کا 25فیصد ہجم تعلیم کیلئے مختص کیا گیاہے. مجھے امید ہے کہ آنے والی حکومت بھی اسی پالیسی کو جاری رکھے گی انہوں نے کہا ہے کہ تعلیم کے علاوہ ہمارے پاس ترقی کا کوئی دوسرا راستہ نہیں بلوچستان پاکستان کا وہ صوبہ ہے جس سے اس کی ترقی منسلک ہے اور سی پیک منصوبہ بھی مکران ڈویژن سے شروع ہورہاہے ہمیں پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار اداکرناہے اور ہم پاکستان کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا مقصد انہیں جدید تعلیم آراستہ کرنا اور ان کی قابلیت بڑھانا ہے .اب تک صوبائی حکومت نے 38ہزار لیپ ٹاپ طلباء میں تقسیم کیے ہیں جبکہ یہ سلسلہ دولاکھ طلباء تک لے کر جایا جائے گا مجھے امید ہے کہ طلباء اپنے تمام تر صلاحیتیں صوبے اور قوم کیلئے بروئے کار لائینگے قومی ترقی کے احداف حاصل کرنے کیلئے ہمیں یکجا ہوکر ایک قوم بننا پڑے گا .اور ساتھ ہی مذہبی لسانی تفریق سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد میں کام کرنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں قیام امن اور ترقی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے .گوادر پورٹ اور سی پیک منصوبے نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان خطے کیلئے بہت بڑا گیم چینجر ہے چین نے تو حاصل کردہ گوادر کے علاقے کو ترقی دی ہے اب دیر آئید درست آئید کے مصداق پاکستان نے بھی اپنے علاقے اور وہاں کے علاقے کے عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی ہے بالخصوص فراہمی آب پر توجہ دی جارہی ہے جو نہایت احسن اقدام ہے حکومت کو اس علاقے پر مزید توجہ دینی چاہیے تاکہ ملک دشمن قوتیں عزائم میں کامیاب نہ ہوسکیں ...

مزید خبریں :

حقیقی خوشی

حقیقی خوشی

(05:32) فروري 17, 2019
زنا ایک قرض ہے

زنا ایک قرض ہے

(05:02) فروري 17, 2019
Load More