بلوچستان ،گلگت بلتستان میں دہشت گردی دشمن قوتوں کی سازشیں  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بلوچستان ،گلگت بلتستان میں دہشت گردی دشمن قوتوں کی سازشیں 


بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین سے چار کلو میٹر کے فاصلے پر سیندک منصوبے پر کام کرنے والے چینی باشندوں کو لیکر جانے والی بس کے قریب خودکش دھماکہ میں 3تین چینی باشندوں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے .زخمی ہونے والے چین باشندوں کی شناخت لی یان لنگ(Liyan leng) ،یووریوی(Yovriwei) ،ہوژیاوہ(Houxiaohv)جبکہ ایف سی اہلکاروں میں لائنس نائیک صابر امین اور سپاہی اختر شامل ہیں.

زخمی ہونے والے غیر ملکی باشندوں کو طبی امداد کیلئے کراچی منتقل کردیا جہاں انکی حالت خطرے سے بتائی جارہی ہے جبکہ ایف سی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے کوئٹہ ریفرر کردیا گیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد زمباد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا . جو سڑک کنارے کھڑی تھی جیسے ہی چینی باشندوں کی بس گاڑی کے قریب پہنچی خودکش حملہ آور نے دھماکہ کردیا جبکہ گلگت بلتستان کے علاقے کارگاہ میں درجن کے قریب دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا جس میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ تبادلہ میں دہشت گرد کمانڈر خلیل سمیت 2دہشت گرد مارے گئے باقی فرار ہوگئے انتخابات سے قبل اور اب نئی حکومت بننے سے قبل ملک میں ایک بار پھر دہشتگردی کی وارداتیں شروع ہوگئی ہیں چند روز قبل ہی دیا مر میں درجن سے زائد لڑکیوں کے اسکول جبکہ بلوچستان کے علاقہ خانوزئی میں لڑکیوں کے ایک سکول کو نذر آتش کردیا گیا تھا زمینی حقائق کا درست جائزہ لیا جائے تو حقیقت یہی ہے کہ دہشتگردی کے پھر شروع ہونیوالے واقعات عمومی صورتحال نہیں اور اس عفریت کو متحد ہوئے بغیر شکست دینا ممکن نہیں امریکہ اور اسکے اتحادیکسی بھی طور پر پاکستان میں امن نہیں چاہتے انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت بھارت سے پاکستان آنیوالے دریاؤں پر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈیمز بنوائے اور اور پاکستان کا پانی بند کردیا جسکی وجہ سے جہاں ایک جانب پاکستان کی زراعت تباہ ہوئی تو دسری جانب پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی اور اب بھارت افغانستان سے آنیوالے دریا پر بھی افغانستان میں ڈیم بنا رہا ہے سی پیک منصوبے بالخصوص گوادر پورٹ کو ناکام بنانے کیلئے چاہ بہار بندرگاہ کی فعالیت پر بھی ایران کو افغانستان سے ملانے کیلئے شاہراہ اور ریلوے ٹریک بچھانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بھارتی وزیراعظم اعلانیہ بلوچستان میں را کی مداخلت علیحدگی پسندوں کی مدد کار اعتراف کرچکا ہے اب جب پاکستان میں نئی حکومت تشکیل پارہی ہے اور بھارت نواز سیاستدان شکست سے دوچار ہوچکے ہیں تو امریکی فرنٹ مین بھارت نے ایک بار پھر پاکستان میں دہشتگردی کا آغاز کردیا ہے اور بھارت اسے مستقبل میں مزید فروغ دے گا ہمارے پاس اداروں اور محب وطن عوام کو ملک دشمن سازشوں کو مد نظر رکھتے ہوئے متحد ہوکر مقابلہ کرنا اور مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہونگے ...

مزید خبریں :

Load More