اربوں روپے کی ٹرانکزیکشن جعلی بنک اکاؤنٹس ،کاؤنٹ ڈاؤن شروع،قانونی ٹیم نے زرداری اوربلاول کو اہم مشورہ دے دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

اربوں روپے کی ٹرانکزیکشن جعلی بنک اکاؤنٹس ،کاؤنٹ ڈاؤن شروع،قانونی ٹیم نے زرداری اوربلاول کو اہم مشورہ دے دیا


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی قانونی ٹیم نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو 20 مارچ کو نیب میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دے دیا ہے.قانونی ٹیم کے مطابق لگتا ہے کہ نیب نیریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیاہے.

قانونی ٹیم کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف بھی نیب کے نوٹس پر پیش نہیں ہوئے تھے.ٹیم کے مطابق معاملہ عدالت میں ہے، وہیں بے گناہی ثابت کریں گے.ذرائع نے بتایا کہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے لیے لگ بھگ 100سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیار کیا گیا ہے.آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو پارک لین کمپنی کیس میں طلب کیا گیاہے . پارک لین کیس میں اربوں روپے کی ٹرانکزیکشن جعلی بنک اکاؤنٹس سے کی گئی.آصف زرداری نے پارک لین کمپنی 1989 میں فرنٹ میں اقبال میمن کے ذریعے خریدی. 2009 میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کمپنی کے شیئرہولڈر بنے.آصف زرداری اور بلاول بھٹو 25،25فیصد کے شیئر ہولڈر ہیں .

..

مزید خبریں :

Load More